منی لانڈرنگ کرنیوالوں کے ساتھ میری جنگ جاری رہے گی ، وزیراعظم عمران خان

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والے مافیا کے ساتھ میری جنگ ہے جو منی لانڈرنگ کے خاتمے تک جاری رہے گی ، انہوں نے واضح کیا کہ 5 مہینے ہو گئے ہیں کرپشن کا ایک بھی اسکینڈل نہیں بنا .

قطر کے دارالحکومت دو حہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آپ کو پتا ہے مجھے پریشر میں کھیلنا آتا ہے، پاکستان کو مشکل وقت سے نکالیں گے۔ہ پاکستان کا خسارہ بہت زیادہ ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرسے ملک چل رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ وقت جلد آئے گا جب نوکریاں ڈھونڈنے ملک سے باہر نہیں جانا پڑے گا۔انہوں نے اس موقع پرتاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی .

اس سے قبل عمران خان کی شاہی محل دیوان امیر پہنچنے پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ان کا استقبال کیا۔ اور ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی، خطے کی سلامتی اور افغان امن عمل پر بات چیت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں