سیف علی خان بیٹی سارہ علی خان کی کامیابی کے باوجود پریشان کیوں ..؟؟

بھارتی فلم نگری میں فلمی خاندانوں کی تیسری نسل میں میدان میں آ گئی ہے جس میں سیف علی خان کا خاندان بھی ہے کیونکہ سیف علی خان کی والدہ اور اس کی بہن بھی فلم انڈسٹری میں کام کرچکے ہیں اب جبکہ ان کی بیٹی سارہ علی خان بھی فلم نگری میں اپنی انٹری دے چکی ہے اور اس کی پہلی دونوں فلمیں کامیاب قراردی گئی ہیں .

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارسیف علی خان کواپنی بیٹی سارا علی خان کی فلمی کامیابیوں پر جہاں انتہائی خوشی ہے وہیں ایک بات پر تشویش بھی ہے اور وہ ہے سارا کے حوالے سے ہونے والی بے تحاشا میڈیا کوریج۔

سیف علی خان نے اپنی بیٹی کو ایک بات پر ٹوکہ بھی ہے اور یہ ہے وہ میڈیا کو زیادہ لفٹ نہ کروائے اور اپنی بیٹی کو میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

ساراعلی خان کی فلمی زندگی ابھی دو فلموں تک محدود ہے لیکن جس انداز میں انہیں کوریج مل رہی ہے وہ درجنوں فلمیں کرنے والی اداکارائوں کے حصے میں بھی کم آئی ہے۔ساراعلی کے اُٹھنے بیٹھنے ، چلنے پھرنے سے لے کر ان کے کھانے پینے اورپہناوے تک پر میڈیا کی نظر ہے۔

اسی بات پر ان کے والد سیف علی خان فکرمند ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ سارا کا اتنا زیادہ میڈیا میں رہنا ان کی کامیابیوں کی راہ میں کہیں رکاوٹ نہ بن جائے۔ انہوں نے سارا کو اپنے خدشے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ان کی بات پر عمل کرنا یا نہ کرنا سارا پر منحصر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں