لورا لائی میں ڈی آئی جی آفس پر دہشت گردوں کا حملہ ،5 پولیس اہلکار شہید 20 زخمی

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ڈپٹی انسپکٹر آف جنرل پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید جبکہ 22 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں .

میڈیا رپورٹس کے مطابق لورا لائی میں پولیس آفس میں کانسٹیبلز کی بھرتی ہو رہی تھی اور بھرتیوں کے لئے آنے والے امیدواروں کے انٹرویو لئے جارہے تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے آفس پر حملہ کردیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی.

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت صادق علی، غلام محمد، جاوید احمد، مطیع اللہ اور نعمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ فائرنگ کے بعد پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

اس حوالےسے لورا لائی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی پولیس کے دفتر میں کلاس فور ملازمین کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ کے دوران نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا، سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا ہے.

رپورٹس کے مطابق پولیس حکام جوابی کارروائی کرتے ہوئے درجنوں پولیس اہلکاروں اورامیدواروں کو بحفاظت باہرنکال لیا ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں