ٹونی گینگ کا نوجوان پر سربازار بہیمانہ تشدد ، ہوائی فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس

فیصل آباد کے تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ پینسرہ میں بااثر ٹونی گینگ نے نوجوان کو بہمیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان نوجوان وسیم کو تشدد کرتے ہوئے اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ، پولیس نےایکشن لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا.

پینسرہ میں نوجوان وسیم نے تھانہ ٹھیکری والا میں موبائل چوری ہونے کی درخواست دی تھی جس پر مشتعل ہو کر ٹونی گینگ کے افراد نے نوجوان وسیم کو سربازار تشدد کا نشانہ بنایا اور بازار میں گھماتے رہے، گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے.

اس موقع پر گینگ کے اراکین نے ہوائی فائرنگ بھی کی جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا.

واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں سی پی او اشفاق احمد خان نے نوٹس لیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں