اداکاروں کوبھارت میں مزید مشکلات ، صبا قمر کی ہندی میڈیم کے سیکوئل سے چھٹی

بھارتی فلم نگر میں جتنے بھی بڑے اداکار سامنے آ جائیں لیکن پاکستانی اداکاروں کا کوئی جوڑ نہیں ہے ، اب پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو ایک مرتبہ پھر کامیاب فلم کے سیکوئل میں کاسٹ کرنے کے لئے بھارت مدعو کیا جارہا ہے لیکن شرپسند عناصر رکاوٹیں ڈال رہے ہیں

اس صورت میں 2017 میں کامیاب فلم ہندی میڈیم کے سیکوئل کی کاسٹ کو حتمی شکل میں مشکلات پیش آ رہی تھی کیونکہ اس فلم میں مرکزی کردار صبا قمر نے ادا کیا تھا جسے دنیا بھر میں سراہا گیا تھا تاہم اب انتہا پسند ہندوئوں کی جانب سے دبائو میں‌آتے ہوئے ان کی جگہ کرینہ کپور کو کاسٹ کئے جانے کی خبر سامنے آ رہی ہیں.

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگرکرینہ اس فلم کے لیے مان جاتی ہیں تو یہ کرینہ کپور اور عرفان خان کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی۔ دوسری جانب شائقین دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کی خبر سن کر ہی پرجوش ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے فلمی حلقوں کے ناقدین کا کہنا ہے کہ آرٹسٹ کی کوئی حد نہیں ہوتی اس لئے بھارتی فلم انڈسٹری میں تمام ملکوں کے اداکاروں کو کام کرنے کے مساوی مواقع ملنے چاہئے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فواد خان ، ماہرہ خان کی وجہ سے بہت مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں