جڑانوالہ ، ایس ایچ او کے گن مینوں کا شہری پر تشدد ، پھر کیا ہوا ….؟؟ (ویڈیو ہمراہ)

فیصل آباد کے نواحی علاقہ جڑانوالہ میں تھانہ سٹی کے ایس ایچ او کے گن مینوں نے مبینہ طورپر شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا


تاہم اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اورانہوں نے پولیس اہلکاروں کے تشدد کے خلاف احتجاج کیا اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی.

پولیس اہلکاروں کی جانب سے منور نامی شخس کو بے تحاشا زدو کوب کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا تاہم شہریوں کے جمع ہونے پر پولیس اہلکار زخمی کو چھوڑ کر موقع پر نکل گئے

زخمی ہونے والے شہری کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے . شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سی پی او متعلقہ واقعہ کا نوٹس لے کر اس کی انکوائری کروائیں تاکہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں