پاسبان گروپ کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی … (ویڈیو دیکھیں)

پاسبان ویلفئیر اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کے زیر اہتمام پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجتی اور حالیہ بھارتی حملے میں جوانوں کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت چیئرمین پاسبان گروپ میجر ریٹائرڈ شاہنواز الحسن نے کی..


اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے جس شجاعت مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے دو جنگی مارگرائے وہ قابل رشک اقدام ہے۔ ہم بحیثت قوم دشمن کے ناپاک عزائم کے خلاف سیسہ پلائ ہوئ دیوار کی مانند ہیں۔


پاک فوج نے ہمیشہ ملکی سرحدوں کی بے مثال قربانیاں دیکر حفاظت کی ہے اور آئندہ بھی جب کبھی ملک کو اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تو ہم دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کےلیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں