پاک فضایہ کے سربراہ ائیر مارشل نے حالیہ وقت کو مشکل قراردیدیا ، بھرپورتیاریاں

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے حالیہ وقت کو مشکل وقت قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا اور دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے ہمیں بروقت تیاررہنا چاہئے جس کی بھرپور تیاریاں کررکھی ہیں .

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان پی اے ایف کے فارورڈ آپریٹنگ بیسزکا دورہ کیا اس دوران انہوں نے ان بیسزپرہوا بازوں ، ائیرڈیفنس ،انجئیرنگ اورسیکیورٹی پرمامورعملے سے ملاقات بھی کی ۔

اس موقع پر ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے دشمن کیخلاف حالیہ فضائی کامیابی کے دوران بلند حوصلے اورپیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ۔ اور کہا کہ ہم خدائےِ ذوالجلال کے حضور سربسجود ہیں جس نے ہمیں یہ طاقت دی کہ ہم اپنی قوم کی امیدوں پربھرپورانداز میں پورااترسکے۔

ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں مادرِ وطن کی سالمیت اور دفاع کے فریضے کواحسن طریقے سے انجام دینے پرپوری قوم پاک فضائیہ پرنازاں ہے۔

انہوں نے اپنے جوانوں کو ہمہ وقت تیار رہنے اور دشمن کی حرکات و سکنات بارے مکمل آگاہی رکھنے کی بھی ہدایت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں