بھارتی بحریہ بھی ناکام ، آبدوز کو نشانہ پر آنے کے بعد پاک بحریہ نے کیا کیا…؟؟؟

بھارت کی ایک مرتبہ پھر نئے سرے سے پاکستان کی حدود میں داخلے کی کوشش کو پاکستان نیوی نے بری طرح ناکام بنا دیا ہے لیکن امن کی کوششوں کی عکاسی کرتے ہوئے بھارتی آبدوز کو نشانہ بنانے کی بجائے وارننگ دیدی.

پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق بھارت کو فضائی محاذ کے بعد سمندری محاذ پر بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔اور واضح کیا کہ پاک بحریہ نے اپنے سمندری زون میں موجود بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا اور پاکستان کی سمندری حدود میں اس کے داخلے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارتوں کے ساتھ ہر دم چوکنا رہتے ہوئے کامیابی سے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر اُسے پاکستان کے پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔ اور یہ بتایا کہ نومبر 2016 کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سُراغ لگایا اور اس کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس بھارتی آبدوزکا سراغ لگا لینا بھارتی بحریہ کی بڑی ناکامیوں میں سے ایک ہے اور انہوں نے واضح کیا ک امن قائم رکھنے کی حکومتی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارتی آبدوز کو نشانہ نہیں بنایا گیا، جو پاکستان کی امن پسندی کا غماز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے سبق حاصل کرتے ہوئے بھارت کو بھی امن کی جانب راغب ہونا چاہیے۔ترجمان کے مطابق یہ اہم کارنامہ پاکستان نیوی کی اعلیٰ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ ہر لمحہ مستعد و تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کی بحری فورسز وطن کے دفاع کے لئے چوبیس گھنٹے مستعد و تیار رہتی ہیں اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا کرارا جواب دینے کی بھرپورت صلاحیت حاصل ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں