پی ایس ایل سیزن 4 ، کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ، لیکن استقبال کس نے کیا..؟؟؟

پاکستان سپر لیگ کے بقیہ 8 میچز کراچی میں ہونگے جن کا بے ضابطہ آغاز کل سے ہو رہا ہے ، ان میچز کےلئے تمام ٹیموں کے کھلاڑی بشمول غیر ملکی کھلاری بھی کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں شاندار طریقے سے خوش آمدید کہا جا رہا ہے اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے استقبال کے لئے کوئی بھی شعبہ پیچھے نہیں ہے

پی ایس پی ٹیموں کے استقبال کے لئے اداکار اور اداکارائیں بھی پیچھے نہیں رہے اور پاکستان کی معروف اور خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان نےپی ایس ایل 4 کے کھلاڑیوں کا کراچی میں استقبال کردیا ہے اور انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے بتایاکہ وہ بہت خوش ہیں کہ بین الاقوامی کھلاڑی بھی ان کے شہر کراچی تشریف لارہےہیں۔

رئیس فیم اداکارہ کا کہنا تھا کہ ا پاکستان کی سرزمین پر میچ دیکھنے کےلیے وہ بے حد خوش ہیں اور انہیں پی ایس ایل کے کراچی میں ہونے والے میچزکا بے صبری سے انتظار ہے۔

واضح رہےکہ کل سے کراچی پی ایس ایل کےمیچز کی مہمان نوازی کرے گا جس کے لیے شہر کو بھرپور انداز میں سجایا گیا ہے اور ساتھ ہی سخت سیکیورٹی انتظامات بھی کیے گئے ہیں ، اس حوالے سے شہریوں میں جوش و خروش میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور پی سی بی اور سندھ حکومت کے مابین باضابطہ طورپر میٹنگز ہو رہی ہیں تاکہ میچز کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ موجود نہ رہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں