کرکٹ کی دنیا سے بڑی خبر ، پاکستانی ٹیم کا کپتان کون ہو گا ..؟؟؟؟؟

جب سے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ میچز میں شعیب ملک نے کپتان کی ہے اور اس میں کامیابی بھی حاصل کی ہے اس کے بعد سے اب تک پاکستان کرکٹ ٹیم میں کپتانی کے حوالے سے چہ میگوئیاں کی جارہی تھیں تاہم پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے پریس کانفرنس میں ورلڈ کپ تک سرفراز احمد کو کپتان مقرر کردیا تھا جس سے سرگوشیاں کسی حد ختم ہو گئیں تھیں-

تاہم اب پی سی بی سے ایک نیا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی جگہ ٹیم کی قیادت شعیب ملک ہونگے- کیونکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 22 مارچ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔اور اس سیریز کے لئے کپتان سرفراز احمد کو آرام کی غرض سے باہر کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ سینئر بلے باز شعیب ملک کو کپتانی کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں-

یہ بھی واضح رہے کہ اس سیریز میں بابراعظم، فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور شاداب خان کو بھی سرفراز احمد کے ساتھ آرام دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اسکواڈ میں اب تک بین الاقوامی ون ڈے کرکٹ نہ کھیلنے والے 3 کھلاڑیوں سعد علی، محمد حسنین اور محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ اسکواڈ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران عمدہ پرفارمنس دینے والے عمر اکمل کے ساتھ جنید خان کی بھی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستانی اسکواڈ میں شعیب ملک (کپتان)، فہیم اشرف، حارث سہیل، محمد رضوان، شان مسعود، عمراکمل، جنید خان، عثمان شنواری، یاسر شاہ، عماد وسیم، امام الحق، عابد علی، محمدعامر، محمد حسنین، سعد علی اور محمد عباس شامل ہیں۔

یہ بھی واضح رہے کہ ورلڈ کپ سر پر ہے اور تمام کرکٹ ٹیمیں ورلڈ کپ کو مد نظر رکھتے ہوئے تیاریاں کررہی ہیں جبکہ پاکستان میں اس وقت کلیدی کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے جس سے ایک مرتبہ پھر چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں