اداکارہ میرا کی نئی اننگز شروع ، باجی کے نام سے میدان میں

پاکستانی اداکارہ میرا اپنی دوسری اننگز کے لئے تیار ہے اور عید پرریلیز پر ہونے والی فلم “باجی” کا پوسٹر کی رونمائی کر دی گئی ہے –

واضح رہے کہ اداکارہ میرا طویل عرصے سے فلم نگری سے دور تھیں جبکہ اب وہ فلم ’’باجی‘‘ کے ذریعے بڑی اسکرین پر واپسی کررہی ہیں، فلم کا پہلا پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں اداکارہ میرا اور ماڈل آمنہ الیاس جلوے بکھیرتی نظر آرہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باجی کی کہانی 70 اور80 کی دہائی کی پاکستانی فلم انڈسٹری اور آج کے ماڈرن سینما کے گرد گھومتی ہے۔ اور اس میں کئی حقیقی واقعات کو بھی پردہ سکرین پر پیش کیا گیا ہے

فلم باجی کے ہدایت کار ثاقب ملک ہیں جبکہ ’’باجی‘‘ میں اداکارہ میرا اور آمنہ الیاس کے علاوہ اداکار عثمان خالد بٹ، محسن عباس حیدر، علی کاظمی، نشو بیگم اور نیر اعجاز اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ فلم کے پوسٹر ریلیز ہونے پر اس کو پسند کیا جارہا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں