پی ایس ایل سیزن 4 ، پلے آف مرحلہ ، کونسی ٹیم کس طرح شامل ہو سکتی ہے..؟؟؟؟

سپر لیگ سیزن 4 کے 26 میچز مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی 9 میچز آج سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شام کو شروع ہونگے لیکن ابھی تک پلے آف کے مرحلے کا سسپنس باقی ہے کیونکہ صرف 2 ٹیمیں گلیڈی ایٹر اور زلمے ہی کوالیفائی کر سکیں جبکہ ملتان سلطانز پلے آف سے باہر ہو چکی ہے اس طرح پلے آف مرحلے کی 2 ٹیموں کے لئے تین ٹیموں یونائیٹڈ ، قلندرز اورکنگز میں جوڑ پڑے گا.

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق کراچی کنگز کی تو اس نے اب تک 8 میچز کھیلے، جن میں سے 4 میں ناکامی جبکہ اتنے ہی میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ اپنی خراب رن اوسط کی وجہ سے یہ ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہے۔ اسی طرح پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے بھی پوائنٹس ٹیبل پر توجہ حاصل کرلی ہے جس کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے کے امکانات کراچی کنگز کی طرح ہی روشن ہیں۔

کراچی میں پی ایس ایل کا آغاز آج شام 27ویں میچ سے ہورہا ہے جس میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی۔ اور اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ فتح کی صورت میں 10 پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائے گی، جبکہ شکست کے باوجود اسے لاہور کے اگلے میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔اگر لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو بھی شکست دے دی تو وہ پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائے گی جبکہ اس صورت میں بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس پلے آف مرحلے تک پہنچنے کا موقع ہوگا اور وہ ہوگا کراچی کنگز کے میچز کا نتیجہ۔

اس تمام سسپسنس کے باوجود اگر کراچی کنگز اگر اپنے دونوں میچوں میں شکست سے دوچار ہوتی ہے تو اس صورت میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز پلے آف مرحلے میں پہنچ جائیں گے۔ یہاں اگر اور مگر کی یہ صورتحال قدرِ آسان ہے جہاں نہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں نہ صرف اپنا ایک میچ جیتنے بلکہ شکست کے باوجود پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائیں گی۔

پوائنٹس ٹیبل اور تجزیہ کاروں کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کو لاہور کے خلاف اور کراچی کنگز کی پشاور یا کوئٹہ میں سے کسی ایک ٹیم کے خلاف فتح دونوں ٹیموں کو پلے آف تک پہنچا دے گی۔اس کے ساتھ ساتھ اگر اسلام آباد یونائیٹڈ کو لاہور قلندرز سے شکست ہوجائے تو اسے لاہور اور ملتان کے درمیان ہونے والے میچ کے نتیجے کا انتظار کرنا ہوگا۔

اب دلچسپ کھیل شروع ہو گا اور تینوں ٹیموں کے پلے آف میں پہنچنے کے لئے مواقع موجود ہیں جس کے مطابق لاہور قلندرز کی ملتان سلطانز سے شکست کی صورت میں قلندرز اور یونائیٹڈ کے درمیان بہتر رن اوسط والی ٹیم پلے آف کے لیے کوالیفائی کرے گی جو ممکنہ طور پر اسلام آباد یونائیٹڈ ہوسکتی ہے کیونکہ اس کا رن اوسط لاہور سے بہتر ہے۔

ایسی صورت میں اگر کراچی کنگز بھی اپنے دونوں میچز میں شکست کھا جاتی ہے تو اس کی قسمت کا فیصلہ بھی رن اوسط پر ہوگا، جو کراچی میں میچز کے آغاز سے قبل لاہور قلندرز سے بہتر ہے۔ یہاں امکان یہی ہے کہ مذکورہ صورتحال میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے رن اوسط بہتر ہوں گے جو شکست کے باوجود پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کر جائیں گی۔

ا طرح اگر لاہور قلندرز اور کراچی کنگز بارے تجزیہ کیا جائے گا یہاں لاہور قلندرز اور کراچی کے پلے آف میں پہنچنے کا معاملہ ان دونوں ٹیموں کی فتوحات کے ساتھ ہی ممکن ہوسکتا ہے۔ جیسا کہ پہلے بتایا جاچکا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی لاہور قلندرز کے خلاف شکست سے کراچی کنگز کو اپنے 2 میچز میں سے کم از کم ایک میچ میں فتح درکار ہوگی جو اسے پلے آف مرحلے میں پہنچا دے گی۔

تاہم لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف فتح کے بعد ملتان سلطانز کے خلاف بھی جیت درکار ہوگی تاہم یہ اگر ملتان سلطانز کے خلاف شکست کھا بھی جائے تو اسے اپنے رن اوسط کو بہتر رکھنے کے لیے شکست کے مارجن کو بہت کم رکھنا ہوگا جو اسے اسلام آباد یونائیٹڈ سے سبقت دلوا کر کراچی کنگز کے ساتھ پلے آف مرحلے میں پہنچا دے گا۔

اس تمام اگر مگر کے چکر میں تینوں ٹیمیں پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کارلائیں گی جبکہ اگر وہ میچ ہار بھی جاتی ہیں تو پھر ان کے حریف کی ہار کے بعد بھی ان کی رسائی فائنل فور تک ہونے کے امکانات ہیں.
گا.-
اس طرح یہ سسپنس آج سے شروع ہو گا آئندہ چند روز تک جاری رہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں