پنجاب بورڈز ایمپلائز ایسوسی ایشن الیکشن ، ملک نثار چیئرمین ، رانا خالد سیکرٹری جنرل منتخب

فیصل آباد (ویب ڈیسک)پنجاب ایجوکیشن بورڈز ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات سال 2019-20ء میں ملک نثار احمد چیئرمین اور رانا خالد محمود خاں بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے گزشتہ روز جب فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری رانا خالد محمود خاں اور فنانس سیکرٹری چوہدری خالد محمود گجرچیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر سردار بابر ڈوگر کے ہمراہ ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد پہنچے تو بورڈ ایمپلائز کی بڑی تعداد نے ان کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی پتیاں ونوٹ نچھاور کئے جبکہ ڈھول کی تھاپ پر فرطِ جذبات سے دیوانہ وار بھنگڑے ڈالتے ہوئے پورے بورڈ کا چکر لگایا۔ بعد میں جنرل باڈی کا اجلاس ہواجس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوااور نعت رسول مقبولؐ کی سعادت محمد نواز شاکر نے حاصل کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض علی شیر جنجوعہ نے سرانجام دیئے۔


اس موقع پر ڈاکٹر سردار بابر ڈوگر‘ علی شیر جنجوعہ ‘ میاں سرور قمر قادری اور سید ساجد حسین نقوی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب فیڈریشن کے انتخابات میں رانا خالد محمود خاں کا جنرل سیکرٹری اور چوہدری خالد محمود گجر کا فنانس سیکرٹری منتخب ہونا ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے انشاء اﷲ نومنتخب نوجوان قیادت نہ صرف فیصل آباد بلکہ پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ آخر میں رانا خالد محمود خاں نے خطاب کرتے ہوئے تمام بورڈ ایمپلائز کا ان کا شاندار استقبال کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی یہ والہانہ محبت ہم پر قرض ہے انشاء اﷲ تعالیٰ یہ قرض ’’گیارہ گنا،، کے حساب سے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروا کے واپس لوٹانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے انتخابات کے دوران جو نکات پیش کئے تھے انشاء اﷲ تعالیٰ کیش ایوارڈ سمیت وہ تمام جلد حل کروائیں گے اگر ان کے حل میں تاخیری حربے استعمال کرنے کی کوشش کی گئی تو میں آج یہ بات واشگاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ پھر ’’دمادم مست قلندر،، ہو گا جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہو گی۔ اس موقع پر فیصل آباد ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران علی شر جنجوعہ ‘ رانا طلحہ بشارت‘ حاجی شوکت علی زاہد‘ محمد عثمان‘ امتیاز سندھو‘ مظہر اشرف‘ چوہدری امجد علی جٹ‘ رانا ندیم سلطان‘ میاں ارحم سہیل‘ چوہدری نسیم گجر‘ ملک تنویر احمد اعوان‘ احمد ریحان انصاری‘ حاجی میاں سعید احمد‘ مرزا محمد عمران اور سید ساجد حسین نقوی نے بھی رانا خالد محمود خاں اور چوہدری خالد محمود گجر کو پنجاب فیڈریشن کاجنرل سیکرٹری و فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ یاد رہے کہ ساہیوال بورڈ میں ہونے والے پنجاب فیڈریشن ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات میں جو دیگر عہدیداران منتخب ہوئے ان میں سینئر وائس چیئرمین راجہ عثمان شہزاد راولپنڈی ‘ سینئر وائس چیئرمین اول ظفر اقبال کھوسہ ڈی جی خان‘ سینئر وائس چیئرمین دوئم حاجی قیصر محمودنت گوجرانوالہ ‘ وائس چیئرمین محمد شبیر ڈوگر لاہور ‘ وائس چیئرمین اول عبداﷲ سیال بہاولپور ‘ وائس چیئرمین دوئم سید تنویر حسین کاظمی میر پور آزاد کشمیر ‘ چیئرمین لیگل امور تواب شمیم ٹیکنیکل بورڈ لاہور‘ چیئرمین ایکشن کمیٹی محمد انیس صادق گجر سرگودھا ‘ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد پرویز ڈوگر ساہیوال ‘ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اول ریحان احمد ٹیکنیکل بورڈ لاہور‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد انور شاہین ڈی جی خان ‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری دوئم غلام قادر ساہیوال ‘ پریس سیکرٹری مجاہد حسین بلوچ ملتان ‘ فنانس سیکرٹری چوہدری خالد محمود گجر فیصل آباد‘ رابطہ سیکرٹری طارق محمود چغتائی میر پور آزاد کشمیر ‘ جوائنٹ سیکرٹری محمد وسیم اکرام لاہور اور آڈیٹر محمد ارشد شیروانی ڈی جی خان بورڈ شامل ہیں۔ جنرل باڈی کے اجلاس کا اختتام سینئر سپرنٹنڈنٹ میٹرک برانچ فخر بورڈ ملک مہدی خاں اعوان کی خصوصی دعا سے ہوا جس میں انہوں نے مرحومین کیلئے مغفرت ‘ امتِ مسلمہ کی یکجہتی‘ غلبہ اسلام اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے بارگاہِ ایزدی میں اپنے ہاتھ بلند کئے آخر میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں