جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے سے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک افواج نے پاکستان کے دفاع کو مزید ناقابل تسخیر بنا دیا ہے اور عوام کو ایک بڑی خوشخبری سنائی ہے-

پاکستان کی ائیرفورس نے نے جے ایف 17 تھنڈر ملٹی رول لڑاکا طیارے سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

جس کا اعلان ترجمان پاک فضائیہ نے کیا ہے ان کے مطابق پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس سے طیارے کو اب دن اور رات میں اہداف کونشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہوگئی ہے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق یہ تجربہ ملکی دفاع میں ایک عظیم سنگ میل کی حیثیت کا حامل ہے جو قابل فخر پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جنہوں نے جے ایف 17 تھنڈر کو ملکی سطح پر تیار کردہ جدید میزائل سے لیس کیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب تجربے سے جے ایف 17 تھنڈر کو دن اور رات میں طویل فاصلے کے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہوگئی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

پاک فوج کے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اگر دشمن نے ہم پر جارحیت مسلط کی تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے۔ امن کے داعی ہیں لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس بروقت استعمال کریں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں