ہانیہ عامر کی غلطی ، فینز کی زبردست تنقید ، لیکن غلطی تھی کیا …؟؟؟؟

سوشل میڈیا اب دو دھاری تلوار کا رخ اختیار کر گیا ہے ، اگر یہ آپ کو شہرت بخشتا ہے تو کسی وقت یہ آپ کو معافی مانگنے پر مجبور بھی کر سکتا ہے اسی طرح کا ایک واقعہ ابھی پاکستانی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ پیش آیا جب وہ ایک فضائی سفر کے درمیان ایک شخص کی چوری چھپے تصویر بنانے کی کوشش کررہی تھی-

پہلے بھی سوشل میڈیا نے چند پاکستانی سیاست دانوں اور اداکاراؤں کی شخصیت کے امیج کو خراب کرنے میں بھی اہم کردار اداکیا تھا اور اس وقت ہانیہ عامر کوبھی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا جب انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ جہاز میں اپنی سیٹ کے پیچھے بیٹھے مسافر کی بغیر اجازت تصویر بنانے کی کوشش کررہی تھیں۔

ہانیہ عامر کی حرکت بہت ہی غلط تھی لہٰذا سوشل میڈیا صارفین نے ان پر مثبت تنقید کی اورانہیں ان کے عمل کے لیے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا اگر اس وقت ہانیہ کی جگہ کوئی آدمی کسی عورت کی بغیر اجازت تصویر لینے کی کوشش کررہا ہوتا تو اس پر جنسی ہراسانی کا الزام لگ جاتا۔

بعدازاں اپنی غلط حرکت کے لیے ہانیہ عامر کو معافی مانگنی پڑی تھی۔ اور انہوں نے وعدہ کیا کہ آئندہ اس قسم کی کوئی حرکت نہیں کریں گی کیونکہ انہیں اب اندازہ ہو گیا ہے کہ ان سے کیسی غلطی سرزد ہوئی تھی تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اگر وہ کسی کی تصویر بنانا چاہتی ہونگی تو وہ اس کی اجازت طلب کریں گی جو کی ایک صحیح طریقہ ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں