طالبات کو چھاتی کے سرطان سے بچائو کے لئے آگہی سیمینار ، ماہرین کا خطاب

فیصل آباد (ویب ڈیسک)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں لائنز نیکسس کلب اور شوکت خانم میموریل ہسپتال کے باہمی اشتراک سے “لائنز فیملی اور خواتین سمپوزیم” کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر تنزیل سلطان، ڈاکٹر ذونیہ زمان نے خواتین میں چھاتی کے سرطان اور اس سے بچاؤ سے متعلق مفید معلومات فراہم کیں۔


سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور کا کہنا تھا کہ ایسے سیمینارز کروانے کا مقصد طالبات کو چھاتی کے سرطان اور اس سے بچاؤ سے متعلق آگہی فراہم کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ترقی کے نام پر ان رشتوں کو کبھی نہ بھولیں جو آپ کو یہاں تک لے کر آئیں ہیں۔ آسانیاں پیدا کریں تاکہ آپ کے حصے میں بھی آسانیاں آئیں۔ اُنہوں نے طالبات کو ہدایت کی کہ زندگی کے ہر حصہ میں توازن قائم کریں کیونکہ ہمارا تعلق اُس مذہب سے ہے جس کی بنیاد توازن اور میانہ روی پر کھڑی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ترقی ہمت حوصلے اور خودمختاری سے ملتی ہے اپنے اندر ہمت ، حوصلہ اور خوداعتمادی پیداکریں اور اپنی ذمہ داریوں کو بہترین طریقے سے سرانجام دیں۔ سیمینار میں لائنز راشد منیر، مس روبینہ اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سیمینار میں طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں