فلمی ستارے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ، شائقین کھیل کیساتھ شوبز سے بھی لطف اندوز (تصاویر)

ایک طرف کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے میچز شائقین کا جوش و خروش بڑھا رہے ہیں تو دوسری طرف فلم اور ٹی وی کے سٹار نے بھی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا رخ کر رکھا ہے اور تمام آرٹسٹ اپنی اپنی ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کررہے ہیں-

ہےروں کی جانب سے سب سے زیادہ سپورٹ کراچی کنگز کی جارہی ہے کیونکہ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال اے آر وائی میڈیا گروپ کے بھی مالک ہیں اور ان کے پروڈکشن ہائوس سے بہت سے ٹی وی ڈرامے آن جاتے ہیں اور اسی طرح ان کی فلمیں بھی ریلیز کی جارہی ہیں اس لئے فنکاروں کا جھکائو کراچی کنگز کی جانب ہی دیکھنے میں آ رہا ہے-


اداکارہ زارا نور عباس اپنی فلم ’پرے ہٹ لو‘ کے ساتھی اداکار شہریار منور اور شہباز شگری کے ساتھ اسٹیڈیم پہنچی جہاں پر انہوں نے خوب ہلہ گلہ کیا جبکہ اس دوران تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کیں


سینئر اداکارہ میرا بھی دیگر اداکاروں اور اداکارائوں کے ساتھ سٹیڈیم میں نظر آئیں جہاں وہ اپنی آنے والی فلم باجی کی پروموشن کررہی تھی سی طرح ٹی وی اینکر ماریہ میمن اور مدیحہ نقوی کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ میں پاکستان کو سپورٹ کرنے پہنچیں-


اداکارہ سونیا حسین نے اتوار کو کراچی کنگز کی جیت کا جشن منایا ، اسی طرح اداکار عثمان خالد بٹ بھی نہایت پرجوش نظر آئے، اس کے ساتھ ساتھ خوبرو اداکارہ عائشہ عمر اور انوشے اشرف نے ایک ساتھ سیلفی لی، جبکہ اس موقع پر اداکارہ کبریٰ خان، احمد علی بٹ اور فاطمہ خان بھی ایک ساتھ نظر آئے، اس موقع پر پشتو گلوکارہ گل پانہ اس پی ایس ایل میں پشاور زلمی کو پروموٹ کرتی رہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں