دنیا بھر سے 170 ممالک کے شہری پاکستان آئیں گے ، لیکن ویزے میں کیا نئی بات ہو گی؟؟

پاکستان نے دنیا بھر کی طرح سیاحت کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سرمایہ کاروں کے لئے بھی مختلف آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں جس کے تحت پہلے مرحلے میں دنیا بھر کے 170 ممالک کے شہریوں کے لئے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کئے جانے کی توقع ہے

سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان بہت جلد دنیا کے 170 ممالک کے لئے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کررہے ہیں اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ویزا پالیسی میں نرمی کے لیے ابتدائی مرحلے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ای ویزا سہولت کو 5 ممالک، جن میں ترکی، چین، ملیشیا، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں، تک بڑھایا جائے۔

رپورٹ کے مطابق پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد نئی ویزہ پالیسی کو دنیا کے 170 ممالک تک توسیع دی جائے گی – یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مسافروں کی شناخت کا نظام کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر نصب کردیا گیا ہے اور اسے ملک کے دیگر ایئرپورٹس پر بھی نصب کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بزنس ویزا 90 ممالک کو دیے جائیں گے جبکہ 55 ممالک کو ویزا آن آرائیول (آمد پر ویزا) دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت نے غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا پالیسی مرتب کر رہی ہے، بالخصوص وہ جو مغربی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور حکومت کو اُمید ہے کہ اس اقدام سے پاکستانی صحافیوں کو بھی دیگر ممالک کے ویزا ملنے میں آسانی ہوگی۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بھارتی حکام کو خط لکھے گی کہ بھارتی انتخابات کی کووریج کرنے والے پاکستانی صحافیوں کو ویزا جاری کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ بھارت میں الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے اس لئے دنیا بھر کے صحافی اور مبصرین بھارت میں الیکشن کوریج کے لئے جائیں گے اس لئے پاکستان کے تمام بڑے میڈیا گروپس کا بھی حق بنتا ہے کہ وہ اپنے نمائندے بھارت بھیجیں جس کے لئے ویزے جاری کرنا بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں