دنیا کا بہترین اور مہنگا ترین پرفیوم تیار ، لیکن قیمت کتنی؟؟؟ سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

دنیا بھر میں خوشبو لگانا اورخوشبودار کسے پسند نہیں ، اور ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خوشبوئوں میں گھرا رہے تاکہ ارد گرد کا ماحول خوشگوار محسوس ہو-

لیکن خوشبوئوں کی دنیا میں رہنا اتنا بھی آسان نہیں ہے کیونکہ اس کے لئے اچھی خاصی رقم خرچ کرنا پڑتی ہے اور عام آدمی کے لئے اچھی خوشبو حاصل کرنا کبھی کبھی بہت مشکل یا پھر ناممکن بن کر رہ جاتا ہے-

تاہم اب دوبئی میں دنیا کا مہنگا ترین پرفیوم متعارف کروادیا گیا ہے۔ جس کی ایک بوتل پرفیوم کی قیمت کتنی ہے کہ سن کر ہی آپ کے ہوش اڑ جائیں جی بالکل اس پرفیوم کی ایک بوتل کی قیمت 18 کروڑ پاکستانی روپے مقرر کی گئی ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمخ(Shumukh) نامی اس پرفیوم کی بوتل 3571چھوٹے ہیروں،18قیراط سونے اور چاندی سے سجی ہے جسے 3سال کے عرصے میں متعدد خوشبوؤں کو ملا کر تیار کیا گیا ہے۔

اس پرفیوم کی ایک بوتل کی قیمت 4.75ملین درہم (تقریباً 18کروڑ پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے جبکہ یہ رواں ماہ فروخت کیلئے پیش کردیا جائے گا-

واضح رہے کہ اتنی خطیر رقم کے پرفیوم کی مارکیٹنگ کی جارہی ہے اور اس کے خریدار دنیا بھر سے متعلقہ کمپنی سے رابطے کررہے ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں