واسا نے دائود چوک پر اپنی ملکیتی 4 کنال 9 مرلہ زمین ناجائز قابضین مافیا سے واگزار کروا لی

فیصل آباد(ویب ڈیسک) واسا نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے داؤد چوک پر واقع 4کنال9مرلہ زمین ناجائز قبضہ مافیا سے واگزار کروالی، یہ زمین واسا کی خرید کردہ ملکیت ہے جو واسا نے مدینہ ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کے پیچیدہ سیوریج نکاسی کے مسائل کومستقل بنیادوں پر حل کرنے اور بہتر سیوریج سروسز کے حوالے یہاں سے گزرنے والی ٹرنک سیور پر لفٹ پمپ اسٹیشن بنا نے کے لیئے حاصل کی تھی ۔

اس زمین پر قبضہ مافیا نے پہلے بھی سابقہ حکومت کے ادوار میں سیاسی پشت پناہی کے زریعے قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی جسے واسا نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعاون سے بارہا ناکام بنا یا تھا اور اس جگہ پر ناجائز قبضہ کے خواہش مند ٹولے کی طرف سے بعض اوقات انوکھے احتجاج بھی میڈیا کے سامنے ریکارڈ کروائے گئے جو کہ ـــــ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف تھے، اپنے مزموم مقاصد کے حصول کے لیئے اپنے پرائیویٹ اسکول کے بچوں کو بھی ڈھال بنانے کے ناجائز کوشش کی گئی اور انہیں اسکول سے اٹھا کراپنے غلط احتجاج کے لیئے استعمال کیا جاتا رہا اور خود ساختہ مظلوم بننے کی لاحاصل سعی کی گئی جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل زکر ہے کہ مذکورہ ڈسپوزل اسٹیشن کا پراجیکٹ قبضہ مافیا کی کوششوں کی وجہ سے پہلے ہی کافی تاخیر کا شکا ر ہو چکا ہے اور اگر واسا نے جلد یہ پراجیکٹ مکمل نہ کیا تو کینال کے ایسٹرن سائیڈ کی تمام آبادیاں سیوریج کی سروسز کے حوالے سے انتہائی پیچیدگی کا شکار ہو جائیں گی،ڈسپوزل کو لنک کرنے کے لیئے رابطہ سیور لائینیں پہلے ہی بچھائی جا چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں