پنجاب کی پھولن دیوی گرفتار، سر کی قیمت کتنی مقرر تھی ؟؟؟

پنجاب کے شہر گجرات میں پولیس کی جانب سے ایک گینگ ڈکیت کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو پھول دیوی کی طرح اپنے گینگ کا سرغنہ تھی-

پولیس کے مطابق گجرات سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں گھروں میں گھس کر لوٹ مار کرنے والے گینگ کی خاتون سرغنہ کا نام نعیمہ بی بی ہے اور پنجاب حکومت کی جانب سے نعیمہ بی بی کی گرفتاری پر 4 لاکھ روپے کا انعام مقرر کیا گیا تھا-

اس حوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات علی محسن کا کہنا تھا کہ خطرناک گینگ گھروں میں درجنوں وارداتیں کر چکاہے۔ گینگ کی سرغنہ نعیمہ بی بی اور دیگر کارندے گھروں میں کام کاج کے بہانے داخل ہوتے اور پھر اس کا صفایا کر دیتے تھے۔ ڈکیت گینگ 8 ارکن پر مشتمل تھا جن میں سے 4 افراد پہلے ہی گرفتار کر لئے گئے ہیں –

انہوں نے بتای کہ حکومت پنجاب نے نعیمہ بی بی کے سر کی قیمت 4 لاکھ روپے مقرر کی تھی، اشتہاری ملزمہ نعیمہ بی بی کو تھانہ کڑیانوالہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے جس سے پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔ اور بہت جلد سنسنی انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں