سانحہ نیوزی لینڈ ، فیس بک نے بڑا فیصلہ کر لیا ، صارفین اب دوبارہ نہیں کر سکیں گے؟؟

نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملوں کے بعد فیس بک انتظامیہ بھی متحرک ہو گئی اور بڑا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایسا مستقبل میں دوبارہ نہ ہو سکے- فیس بک نے کیا فیصلہ کیا ہے وہ بھی آپ کو بتا رہے ہیں-

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں سماجی رابطوں کے لئے معروب ویب سائٹ فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر خوفناک حملے کی براہ راست راست ویڈیو نشر کرنے کے بعد اب فیس بک ویب سائٹ اپنی لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کے قوانین سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر بہت جلد عمل درآمد کیا جائے گا-

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف آپریٹنگ افسر شیرل سینڈ برگ نے ایک آن لائن پوسٹ میں کہا کہ مختلف افراد کا سوال بجا تھا کہ کس طرح فیس بک جیسے آن لائن پلیٹ فارمز کو حملے کی خوفناک ویڈیو کے لیے استعمال کیا گیا۔ جس کے جواب میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ ’دہشت گرد حملے کے تناظر میں ہم نے 3 اقدامات اٹھائے ہیں، جس میں فیس بک لائیو کے استعمال کے لیے قوانین کو سخت کرنا، ہمارے پلیٹ فارمز پر نفرت سے نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھانا اور نیوزی لینڈ کی کمیونٹی کی حمایت کرنا ہے۔

سی او او نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک ایسے افراد کو روکنے کے معاملے کو دیکھ رہا ہے جنہوں نے پہلے اس کے پلیٹ فارم پر لائیو اسٹریمنگ سے سماجی رابطوں کے نیٹ ورک کی کمیونٹی معیار کی خلاف وزری کی۔ اسی طرح فیس بک نیٹ ورک تشدد کی ویڈیو یا تصاویر کے ترمیم شدہ ورژنز کو فوری طور پر پہچاننے کے لیے سافٹ ویئر کو بہتر کرنے میں بھی سرمایہ کاری کر رہا ہے تاکہ اس طرح کی چیزوں کو چیئر یا ری پوسٹ ہونے سے روکا جاسکے۔

فیس بک انتظامیہ کے اس اعلان کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس استعمال کرنے والے حلقوں کا کہنا ہے کہ اب یہ بہت ضروری ہو گیا ہے اور اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں