آئی پی ایل کے میچز پاکستان میں نشر کرنے پر پابندی ، لیکن کیوں ؟؟؟ بڑا حکومتی فیصلہ

پاکستان نے ملک بھر میں انڈین پریمئیر لیگ کے میچز دکھانے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے جبکہ اس پر عمل درآمد کے لئے پیمرا کو ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں –

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت اطلاعات نے وفاقی کابینہ سے آئی پی ایل پر پابندی کی درخواست کی تھی جسے وفاقی کابینہ منظور کر لیا ہے جس کے بعد اب ملک بھر میں آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی ہو گی-

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ہ بھارت نے پاکستان میں کرکٹ کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش کی تھی جس کے بعد اب بھارت کے ڈومیسٹک کرکٹ کی نشریات دکھانے کی ضرورت نہیں رہی۔ بھارتی نشریاتی ادارے نے ٹورنامنٹ کے درمیان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن کی نشریات دکھانے سے انکار کیا، تاکہ لیگ کو نقصان پہنچے۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ ہماری حکومت ذاتی طور پر سمجھتی ہے کہ سیاسی تنازعات کو کھیلوں اور ثقافت پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا، پاکستانی شہریوں، اداکاروں، فنکاروں اور کرکٹرز کی جانب جیسا رویہ رکھا گیا اور بھارتی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف میچ فوجی کیپ پہن کر کھیلا جو کہ ایک پروپیگنڈا تھا جس میں وہ مکمل ناکام رہے –

انہوں نے کہا کہ کھیل ، شوبز پر کسی قسم کی سیاست نہیں کرنا چاہئے لیکن بھارت کی جانب سے ہمیشہ اس حوالے سے معتصب رویہ اختیار کیا گیا لیکن اب جواب دینے کا وقت آ گیا ہے ، آئی پی ایل بھارت کا ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہےاسے پاکستان میں پرموٹ کرنا یا دکھانا ضروری نہیں ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں