ایشیا میں انڈر 30 کامیاب نوجوانوں کی فہرست جاری ، کتنے پاکستانی مرد وخواتین شامل؟؟ خوشخبری

ہر سال معروف امریکی کاروباری میگزین فوربز کی جانب سے دنیا بھر کے ، براعظم ایشیا کے کامیاب افراد کی فہرست جاری کرنا معمول کا کام ہے تاہم اس مرتبہ پاکستان کے نوجوانوں کے کمال کر دکھایا ہے کیونکہ رواں سال جاری کی گئی انڈر 30 کامیاب فہرست میں پاکستان کے 9 نوجوان بھی شامل ہیں – واہ جی کمال کر دیا ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کے کامیاب افراد جن کی عمریں 30 سال سے کم ہیں اور وہ دنیا بھر میں اپنے شعبوں میں کامیاب ہیں انہیں اس فہرست میں شامل کیا گیا اور مجموعی طورپر اس فہرست میں 300 نوجوانوں کو شامل کیا گیا ہے لیکن کمال کی بات اس میں یہ ہے کہ اس فہرست میں 9 پاکستانیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے

ایشیا کی چوتھی فہرست میں فوربز نے آرٹ، موسیقی، ٹیکنالوجی، کنزیومر ٹیکنالوجی، انٹرٹینمنٹ اینڈ اسپورٹس، ینگیسٹ، میڈیا مارکیٹنگ اور سوشل انٹرپرینر سمیت مجموعی طور پر 13 کیٹیگریز کے لیے افراد کو منتخب کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوربز کی جاری کردہ اس بار بھی ایشیائی فہرست میں سب سے زیادہ افراد چین سے ہیں جب کہ دوسرے نمبر بھارت ہے۔ اس بار فہرست میں چین کے 61 جب کہ بھارت کے 59 افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح جاپان، آسٹریلیا، انڈونیشیا اور سنگاپور سے بھی 15 سے زائد افراد کو اس فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس فہرست پر ’30 انڈر 30‘ کا نام اس لیے رکھا گیا ہے، کیوں کہ اس فہرست میں عام طور پر ہر کیٹیگری کے لیے 30 ایسے افراد کو منتخب کیا جاتا ہے، جن کی عمر 30 سال سے کم ہو۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوربز کی جانب سے اس فہرست کی ایشیا سمیت تمام خطوں کی الگ الگ جب کہ عالمی سطح پر بھی ایک خصوصی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ اور جو رپورٹ ایشیا کے نوجوانوں کی جاری کی گئی ہے ان میں درج ذیل پاکستانی شامل ہیں –

اس بار فہرست میں مجموعی طور پر پاکستان کے 6 اداروں کا انتخاب کیا گیا ہے، تاہم ان اداروں کے منتخب ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہے جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں –

رواں برس منتخب ہونے والی کمپنی ’روشنی رائڈز‘ کے 4 افراد بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی یہ کمپنی خصوصی طور پر خواتین کےلیے دوستانہ ہیں۔فوربز کی فہرست میں اس ادارے کا نام شامل ہے، اس ادارے کی چیف ایگزیٹو افسر (سی ای او) جیا فاروقی ہیں جب کہ دیگر ارکان میں حسن عثمان، حنا لاکھانی اور منیب میاں شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس بار فہرست میں چترال کی کھلاڑی کرشمہ علی بھی شامل ہیں، وہ چترال کی اب تک کی واحد خاتون فٹ بالر ہیں جو نہ صرف قومی ٹیم کا حصہ بنیں بلکہ انہوں نے چترال ویمن اسپورٹس کلب بھی بنایا اور ان کی سربراہی میں خواتین کی فٹ بال ٹیم نے دبئی میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔ اسی طرح فوربز کی فہرست میں ای کامرس پلیٹ فارم (ٹیلی مارٹ)کے شریک بانی احمد رؤف عیسیٰ کا نام بھی شامل کیا گیا ہے، ان کی کمپنی بڑی بڑی کمپنیوں کو آن لائن کاروبار کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ ایک اور 30 سالہ لیلیٰ قصوری کا نام بھی فہرست میں شامل ہیں، وہ ماحولیاتی تبدیلی اور پانی کی سیکیورٹی سے متعلق متعدد عالمی اداروں کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوربز کی فہرست میں آن لائن پلیٹ فارم (سعید آؤٹ) کے بانی زین اشرف کا نام بھی شامل ہے، ان کا یہ پلیٹ فارم غربت اور بے روزگاری ختم کرنے پر کام کرتا ہے اور مختلف افراد کو کاروباری منصوبے شروع کرنے کے لیے قرض بھی فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے۔اسی طرح پاکستان کی زینب بی بی کا نام بھی فوربز کی فہرست میں شامل ہے، جو پاکستان میں کچرے سے توانائی بنانے کی ایک تنظیم کی سربراہ ہیں، انہوں نے 2013 میں ’پاکستان رنیوایبل انرجی سوسائٹی‘ کو قائم کیا اور اب تک ان کی تنظیم بہت بڑی کامیابی حاصل کر چکی ہے۔

واضح پاکستان کے 30 سال سے کم نوجوانوں کی تعداد رواں سال 9 رہی جبکہ گزشتہ سال کی فہرست میں بھی ان نوجوانوں کی تعداد بھی 9 ہی تھی تاہم اس مرتبہ مختلف شعبوں سے نوجوانوں کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ خواتین کا تناسب ہونا پاکستان کا سافٹ امیج برقرار رکھتا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں