معروف فوٹو جرنلسٹ محمد طاہر کی تصویر ورلڈ فوٹو گرافک کپ 2019 کے لئے نامزد

فیصل آباد کے نامور فوٹو جرنلسٹ محمد طاہر کی تصویر کو ورلڈ فوٹوگرافک کپ 2019 کے لئے نامزد کر لیا گیا ہے جو کہ فیصل آباد کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے-

ورلڈ فوٹو گرافک کپ 2019 کے لئے دنیا بھر کے مختلف ممالک کے فوٹو گرافرز کی جانب سے بنائی گئی تصاویر کو مقابلے میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ان تصاویر کو بھی مختلف شعبوں ، پوٹریٹ ، نیچر اینڈ وائلڈ لائف ، ویڈنگ ، فوٹو جرنلزم و دیگر شامل ہیں –

فیصل آباد کے معروف فوٹو گرافر محمد طاہر کی بھرپور مہارت سے کھینچی جانے والی تصویر کو فوٹو جرنلزم کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے جو کہ فیصل آباد کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے –

واضح رہے کہ محمد طاہر گزشتہ طویل عرصہ سے فوٹو جرنلسٹ کے طورپر اپنی مہارت کا اظہار کرتے رہتے ہیں اور ان کی بنائی گئی تصاویر اکثر انٹرنیشنل جریدوں ، انگلش روزناموں سمیت مختلف میگزین میں شائع ہوتی رہتی ہیں تاہم اب انہوں نے ایک نیا سنگ میل طے کیا ہے ان کی تصویر کو ورلڈ فوٹو گرافک کپ 2019 میں نامزد کیا گیا ہے جو ان کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں