وزیرخزانہ نے ڈالر خریدنے والوں کو بڑی وارننگ دیدی ، کیا ہونے کا دعوی کردیا؟؟

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے قوم کو خوشخبری سنا دی ہے اور بڑا دعوی کرتے ہوئے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ڈالر خرید کر اپنا پیسہ ضائع نہ کریں بلکہ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں –

واضح رہے کہ اگست میں تحریک انصاف حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک روپے کی قدر میں 25فیصد کمی واقع ہو چکی ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاا کہ آج اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے واضح بیان میں کہا ہے کہ روپیہ توازن میں آ گیا ہے لہٰذا روپے کی قدر میں زیادہ کمی کی کوئی وجہ نہیں۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں اس بارے میں کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا کہ ایکسچینج ریٹ کیا ہونا چاہیے۔ اس طرح انہوں نے واضح کیا ہے کہ روایتی طور پر پاکستان معیشت کو ہونے والے نقصانات کے سبب ایکچینج ریٹ مالیت سے زیادہ رکھتا ہے، روپے کو اس کی بنیاد کے مساوی ہونا چاہیے اور اس کا بینچ مارک ریئل افیکٹو ایکسچینج ریٹ ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ ڈالر خرید کر اپنے پیسے ضائع نہ کریں اور اس کے بجائے اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کریں۔ اب ڈالر خریدنے والوں کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا اور ان کا سرمایہ بائونڈ ہو جائے گا –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں