علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی امتحانات 22 اپریل سے شروع ، مشقیں جمع کروانے کی ہدایت

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمیسٹر خزاں 2018 کے لئے میٹرک سے پی ایچ ڈی کے امتحانات 22 اپریل سے شروع ہو رہے ہیں جس کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام طبا و طالبات کو رول نمبر سلپس کا اجرا شروع کردیا ہے –

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق سمیسٹر خزانہ 2018 کے امتحانات جو کہ میٹرک ، ایف اے ، بی اے ، پی ٹی سی ، سی ٹی ، اے ٹی سی ، اور پوسٹ گریجویٹ کلاسز ، ایم فل اورپی ایچ ڈی شامل ہیں ان کا آغاز 22 اپریل سے کیا جائے گا جس کے لئے تمام طلبا وطالبات کو رول نمبر سلپس ان کے گھروں کے پتہ جات پر ارسال کی جا رہی ہیں اور یہ بھی واضح کیا ہے کہ جن طلبا کو رول نمبر سلپس نہ ملیں وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹس سے ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں –

انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ میٹرک، ایف اے، آئی کام، بی اے بی کام کی مشقیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 اپریل 2019 مقرر کی گئی ہے اسی طرح بی ایڈ’ اے ڈی ای’ ایم اے’ ایم ایڈ ماسٹرز کے تمام پروگرامز کی آخری اسائنمنٹ جمع کروانے کی آخری تاریخ 4 مئی 2019 مقرر ہے اس لئے تمام طلبا و طالبات اپنی امتحانی مشقیں بروقت جمع کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں