ایک روزہ عالمی کپ ، ٹیم کے اعلان سے قبل ایک مرتبہ پھرمزید کھلاڑی شامل، ہو کیا رہا ہے؟؟

ایک روزہ میچز کا عالمی کپ سر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ سمیت مختلف ممالک کی جانب سے اپنی ٹیموں کا اعلان بھی کردیا گیا لیکن پاکستان میں کرکٹ بورڈ کی جانب سے ابھی تک تجربات کا مرحلہ جاری ہے – پہلے آسٹریلیا کے خلاف سینیئر کھلاڑیوں کو آرام اور پانچ صفر سے سیریز میں ناکامی مقدر ٹھہری جبکہ اب جو فٹنس کیمپ لگایا جارہا ہے اس میں کھلاڑیوں کے ان اور آئوٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈکپ کے لیے ممکنہ 23 کھلاڑیوں کو چناؤ تو کرلیا ہے جنہیں فٹنس کیمپ میں طلب کر لیا گیا ہے لیکن اب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ پاکستان کپ میں چند کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے ان کے نام پر بھی سوچ بچار شروع کردی ہے اور انہیں فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلائے جانے کا امکان ہے۔

پی سی بی نے گزشتہ ہفتے ورلڈ کپ کے فٹنس ٹیسٹ کے لیے 23 کھلاڑیوں کا اعلان کیا جس میں عمر اکمل اور وہاب ریاض کے نام شامل نہیں تھے تاہم اب پاکستان کپ میں عمر اکمل اور وہاب ریاض دونوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کر لی اور مختلف حلقوں کی جانب سے انہیں فٹنس ٹیسٹ کے لیے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ طلب کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ اب تک پاکستان کپ کے میچز میں عمراکمل بیٹنگ میں جبکہ وہاب ریاض بائولرز میں سرفہرست ہیں-

واضح رہے کہ فاسٹ بائولر وہاب ریاض نے پاکستان سپر لیگ میں بھی بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تھا اور موجودہفارم کو دیکھتے ہوئے انہیں ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے اور انہیں گزشتہ 2 ورلڈ کھیلنے کا تجربہ بھی حاصل ہے اور اگر وہ ٹیم کے لئے منتخب ہو گئے ہیں تو ان کا یہ تیسرا ورلڈ کپ ہو گا- البتہ عمر اکمل کی فٹنس اور ڈسپلن مسائل ان کی سلیکشن کی راہ میں حائل ہو سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز پاکستان کپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں اور 23 کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان کپ کے پرفارمرز کو بھی فٹنس ٹیسٹ کے لیے بلایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا اعلان کرنے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 18اپریل کو اسکواڈ کے اعلان کا امکان ہے-

واضح رہے کہ پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچز میں بیٹنگ کمبی نیشن کمزور نظر آرہا تھا جس کو مضبوط کرنے کے لئے کوچ مکی آرتھر نے ہارڈ ہٹنگ بلے باز محمد آصف کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا عندیہ تھا تاہم اب عمر اکمل کی کیمپ میں شمولیت بھی اسی پلان کا حصہ لگتا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں