فواد خان اور مائرہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ، دونوں کہاں اور کیا کررہے تھے؟؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے 2 نامور اداکار اور اداکارہ آج کل کیا کررہے ہیں یہ جاننے کے لئے فینز پرجوش ہیں کیونکہ دونوں کے فین فالورز لاکھوں میں اور وہ دونوں ہی ہمیشہ ہی کچھ الگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں –

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں عالمی سطح پر شہرت رکھنے والے جوڑے فنکار فواد خان اور مائرہ خان نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی لیکن تصاویر تاریخی مقام شیخوپورہ میں واقع ہرن مینار کی ہیں اور اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ تصاویر “دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” کی شوٹنگ کے دوران لی گئیں تھیں –

رئیس فیم ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم سیلفی لے رہے ہیں۔ لیکن یہ والی خاص طور پر آپ سب کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ دونوں اداکاروں نے شیخوپورہ کے تاریخی مقام ہرن مینار پر سیلفی لی جہاں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی عکس بندی کی گئی ہے۔ سیلفی پنجاب کے علاقے شیخوپورہ کی ہےجوکہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی شوٹنگ کے اختتام پر بنا ئی گئی تھی۔

واضح رہے کہ بلال لاشاری کی ہدایت میں بننے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ عیدالفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس فلم کی کاسٹ میں فواد اور ماہرہ کے علاوہ حمائمہ ملک، حمزہ علی عباسی، گوہر رشید، فارس شفیع، شفقت چیمہ، نیئر اعجاز اور صائمہ بلوچ بھی شامل ہیں۔

اور اس فلم کا شائقین کو بڑی بے چینی سے انتظار ہے جس میں اب بہت تھوڑا وقت باقی ہے لیکن فواد خان اور مائرہ خان کی تصاویر شائقین میں بہت پسند کی جارہی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں