محکمہ تعلیم کا گندم خریداری مہم کے دوران اساتذہ کو ڈیوٹیز پر بھیجنے سے انکار، متبادل کیا؟؟

محکمہ تعلیم فیصل آباد انتظامیہ نے رواں سال گندم خریداری مہم کے دوران اساتذہ کو ڈیوٹیز پر بھیجنے سے صاف انکار کردیا ہے اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اتھارٹیز کو اساتذہ کی ڈیوٹیز منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی ہے جسے تسلیم کر لیا گیا ہے-


واضح رہے کہ ہر سال کی طرح رواں سال بھی اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے گندم خریداری مراکز میں درخواستوں کی ڈیٹا انٹری کے لئے محکمہ تعلیم کے اساتذہ کی ڈیوٹیز لگا دی گئیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد علی احمد سیان نے اساتذہ کو ڈیوٹیز پر بھیجنے سے صاف انکار کردیا اور متعلقہ اتھارٹیز سے بات کرکے ان تمام ڈیوٹیز کو منسوخ کروا دیا ہے –

اس حوالے سے سی ای او علی احمد سیان کا کہنا تھا کہ کوئی استاد گندم خریداری مراکز پر ڈیوٹی نہیں دے گا تاکہ سکولوں میں بچوں کی پڑھائی اور داخلہ مہم متاثر نہ ہو گندم خریداری مراکز میں اگر ضرورت ہوئی تو آفس اور سکولوں سے کلریکل سٹاف کو بھجوایا جا سکتا ہے-

سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد علی احمد سیان کے اس فیصلے کو چیرمین ایجوکیشن رائٹس کمیشن اسلم بٹ ،رانا شاہد مقرب،مرزا ذوالفقار،طارق سندھو،حافظ محمودالحسن،رانا رضوان،حافظ نجف،نذیر گجر،علی اویس ورک ،میاں طاہر،طارق سندھو،میاں رضوان و دیگر نے خوش آئند قرار دیا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں