واسا کی 4 کنال 9 مرلہ اراضی ناجائز قابضین سے واگذار ، اب کیا تعمیرات ہونگی؟؟؟

فیصل آباد (ویب ڈیسک)واسا نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے داؤد چوک پر واقع 4کنال9مرلہ زمین ناجائز قبضہ مافیہ سے واگزار کروا کر ڈسپوزل اسٹیشن کی تعمیر شروع کر دی، مینجنگ ڈائریکٹر فقیر محمد چوھدری نے موقع پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر جبار انور چوھدری اسٹنٹ کمشنر شمائلہ منظور ایس پی مدینہ ٹاؤن میا ں اکمل اورضلعی انتظامیہ کی مدد سے آپریشن اور کام کی نگرانی کی، ڈسپوزل اسٹیشن کے سکریننگ چیمبر اور ویٹ ویل کی تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا،اس موقع پر ایم ڈی واسا نے بتایا کہ یہ زمین واسا کی خرید کردہ ملکیت تھی جو واسا نے مدینہ ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کے پیچیدہ سیوریج نکاسی کے مسائل کومستقل بنیادوں پر حل کرنے اور بہتر سیوریج سروسز کے حوالے یہاں سے گزرنے والی ٹرنک سیور پر لفٹ پمپ اسٹیشن بنا نے کے لیئے حاصل کی تھی۔

اس زمین پر 4سال سے قبضہ مافیا نے پہلے بھی سابقہ حکومت کے ادوار میں سیاسی پشت پناہی کے زریعے قبضہ کیا ہوا تھا جسے واسا نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعاون سے بارہا ناکام بنا یا تھا،مذکورہ ڈسپوزل اسٹیشن کا پراجیکٹ پرواسا کے 30کروڑ روپے خرچ ہو چکے تھے اور 3لاکھ کی آبادی سیوریج کے مسائل کی وجہ سے متاثر ہو رہی تھی قبضہ مافیا کی کوششوں کی وجہ سے پہلے ہی کافی تاخیر کا شکا ر ہو چکا ہے اور اگر واسا نے جلد یہ پراجیکٹ مکمل نہ کیا تو کینال کے ایسٹرن سائیڈ کی تمام آبادیاں سیوریج کی سروسز کے حوالے سے انتہائی پیچیدگی کا شکار ہو جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں