پاکستان کرکٹ ٹیم عالمی کپ کے لئے روانگی سے قبل کیا کرے گی ؟؟ بڑا اعلان

مئی کے اختتام پر شروع ہونے والے ایک روزہ عالمی کپ کی ٹرافی آج کل پاکستان میں ہے اور اسے مختلف شہروں میں لے جا کر رونمائی کروائی جارہی ہے-

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم عالمی کپ میں شرکت کے لئے انگلینڈ 23 اپریل کو روانہ ہو گی جبکہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 13 اپریل سے 22 اپریل تک قومی ٹیم کی تیاریوں کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے-

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 13اپریل کو بائیں ہاتھ کے اسپنر محمد نواز کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ ہو گا، ان کا یہ ٹیسٹ اسٹیٹ بینک کی درخواست پر لیا جا رہا ہے جو انہیں پیٹرنز ٹرافی گریڈ 2 راولپنڈی میں آرمی کے خلاف میچ میں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے۔ اس کے بعد 15اپریل کو ورلڈ کپ کے بقیہ 22ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ قذافی اسٹیڈیم میں لیے جائیں گے جبکہ 16 اور 17اپریل کو وہ 22ممکنہ کھلاڑیوں میں شرکت کریں گے۔

بعد ازاں 18اپریل کو شام ساڑھے 5 بجے چیئرمین سلیکشن کمیٹی انضمام الحق ورلڈ کپ سمیت دورہ انگلینڈ کے لیے 15رکنی ٹیم کا اعلان کریں گے جبکہ انگلینڈ کی سیریز کے لیے2 ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ کے لیے کردہ قومی ٹیم کا ٹریننگ سیشن 20اپریل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہو گا جس کے بعد عالمی کپ کی ٹیم کے 7کھلاڑی پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق 22اپریل کو قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کریں گے۔ پاکستانی ٹیم 23 اپریل کو دورہ انگلینڈ پر روانہ ہو گی اور 27اپریل کو کینٹ کے خلاف پریکٹس میچ سے قومی ٹیم اپنے دورے کا آغاز کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 31مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی جس کے بعد 3جون کو انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

یہ بھی واضح کیا گیا کہ رواں ورلڈ کپ 1992 کے ورلڈ کپ سے مماثلت رکھتا ہے کیونکہ تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگی اس لئے اس ورلڈ کپ میں کانٹے دار مقابلے دیکھنے میں آئیں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں