دوبئی سے لاہور پہنچنے والا مسافر جسم کیساتھ کیا باندھ کرآ گیا؟؟ کسٹمز حکام نے کیا کیا؟؟

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سمگلنگ کے معاملات معمول کا حصہ ہیں لیکن ایک شخص اتنی سخت چیکنگ کئے جانے کے باوجود اپنے جسم کے ساتھ کچھ باندھ کر اسمگلنگ کی کوشش کرے گا تو اسے کیا کہا جا سکتا ہے –

لاہور کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایک ایسے ہی مسافر کو گرفتار کیا گیا ہے جو اپنے جسم کے ساتھ 84 اسمارٹ موبائل فون باندھ کے لے کر دوبئی سے آ رہا تھا – کسٹمز حکام نے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والے مسافر سے 84 اسمارٹ فون برآمد کیے ہیں اس موقع پر کسٹمز حکام کا کہنا تھا کہ نجی ایئر لائن کی پرواز 431 کے ذریعے دبئی سے آنے والے مسافر خورشید نے بڑی مہارت کے ساتھ موبائل فونز کو اپنے جسم کے ساتھ باندھ رکھا تھا اور اس کی چال کچھ مشکوک لگی تو اس کی تلاشی لینے کا فیصلہ کیا گیا-

کسٹمز حکام کے مطابق جب ملزم خورشید کی تلاشی لی گئی تو اس کی ٹانگوں سمیت جسم کے مختلف حصوں کے ساتھ باندھ کر چھپائے گئے 84 اسمارٹ موبائل فونز برآمد کرلیے گئے، کسٹمز حکام نے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات پہنچا دیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں