نیب کا شہباز شریف کی بیٹی کے گھر چھاپہ ، اب کیا ہونے جا رہا ہے؟؟؟

نیب لاہور کی جانب سے ایک مرتبہ شریف خاندان کے اہلخانہ کے گھروں پر چھاپہ مارنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے بارے میں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا کو آگاہ کیا ہے –

لاہور میں مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب نے پولیس کے ہمراہ شہباز شریف کی بیٹی کے گھر کا گھیراؤ کرکے چھاپا مارا ہے اور یہ الزامات عائد کئے ہیں کہ نیب اور پولیس کی ٹیموں نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بیٹی کے گھر کا گھیراؤ کرکے چھاپہ مارا ہے، پولیس نے ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک میں واقع شہبازشریف کی بیٹی کے گھر بغیر اطلاع کے چھاپہ مارا، یہ اقدام کسی بھی نوٹس کے بغیر اٹھایا گیا جو قابل مذمت اور تشویش کا باعث ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان کے مطابق میاں شہبازشریف اس وقت ملک سے باہر ہیں جب کہ ان کی غیر موجودگی میں ان کی بیٹی کے گھر چھاپہ مارا گیا ہے، ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل کہا تھا کہ شریف خاندان کے خلاف نئے کیسز بنائے جائیں گے، اب عوام کو سمجھ جانا چاہئے کہ عمران خان کا ویژن کیا ہے کہ شریف خاندان کو جھوٹے کیسز میں پھنسایا جائے گا۔

مریم اورنگ زیب نے واضح کیا ہے کہ اب عوام سمجھ چکے ہیں کہ نیب اور عمران کیا چاہ رہے ہیں کیونکہ ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے اور وہ ہے شریف خاندان کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنا ہے لیکن یہ انتقامی کارروائیاں زیادہ نہیں چلیں گی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں