خواتین کی صلاحیتون کو نکھارنے کے لئے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، ڈاکٹر صوفیہ انور

فیصل آباد( ویب ڈیسک ) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر صوفیہ انور نے کہا ہے کہ عورت معمار انسانیت ہے بیک وقت بہت سی خصوصیات اور صلاحیتوں کا مجموعہ ہے ان صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لئے صرف حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے۔آئی ۔بی۔اے کراچی، انٹر لوپ لمیٹڈ اور گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے گزشتہ مہینہ سے جاری تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب انہوں نے کہا کہ خواتین کی ترقی اور بزنس میں ان کی حوصلہ افزائی کیلئے اس قسم کی تربیتی ورکشاپ وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ یہاں سے کاروباری مہارت حاصل کر کہ نہ صرف اپنے لئے بلکہ دوسری خواتین کے لئے بھی روزگار کے مواقع فراہم کریں ۔ بحیثیت خواتین معاشرے کی فلاح تعمیرو ترقی کی ذمہ داری ہم پرذیادہ عائد ہوتی ہے اس لئے استقامت،ہمت اور حوصلے سے آگے بڑھنا ہے کیونکہ جو باہمت رہتا ہے وہ ہی آگے بڑھتا ہے اس لئے ہمیں نہ صرف آگے بڑھناہے بلکہ ملک کو دنیا کہ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لا کھڑا کرنا ہے ۔

آئی بی اے امان سنٹر کراچی سے ڈاکٹر شاہد قریشی نے کہا کہ سیکھنے کا عمل ساری زندگی جاری رہتا ہے انہوں نے کہا کہ پیسے کا نہ ہونا بھی ایک ذریعہ ہے کیونکہ یہ آپ کو کام کرنے اور سوچنے کی طرف مائل کرتا ہے کہ کیسے کوئی کام شروع کرنا ہے انٹر لوپ لمیٹڈ سے مصدق حسین نے خطاب کرتے ہوئے شرکاء سے کہا کہ زندگی کا مقصد متین کریں اور اس کی تکمیل کی ٹھان لیں تقریب میں کامیاب بزنس خواتین نے اپنے تجربات و دیگر مہمانوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔آخر میں مہمانوں کو شیلڈ سے نوازا گیا۔

علاوہ ازیں ، یونیورسٹیز سپورٹس لیگ کے تحت آج گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی روالپنڈی کے درمیان گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے کرکٹ مقابلہ میں فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی ٹیم نے 20اوورز میں ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی ٹیم کو 106 رنز کا ہدف دیا جسے ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی ٹیم نے 10اورز میں حاصل کر کہ فاتح قرار پائی ۔مقابلہ کی مہمان خصوصی وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی اور فاتح ٹیم کو کیش پرائز سے نوازا جب کے ڈائریکٹر سپورٹس گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی مسز فرزان اعظم اور یوایس ایل کی جانب سے ویمن یونیورسٹی کی فوکل پرسن مس فہمیدہ ایوب کو مبارک باد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں