چھوٹےکے چھوٹے نواب کیساتھ ایسا کیا ہوا کہ کہنا پڑا کہ کیا ” بچے کو اندھا کرو گے” ؟؟

دنیا بھر میں تمام مشہور ادکار ، اداکارائوں ، کھلاڑیوں کی تصاویر تو اخبارات سمیت میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں لیکن اس کے علاوہ ایک کریز اور بھی دنیا میں بڑھ رہا ہے اور وہ ہے ان مشہور ہستیوں کے کمسن بچوں کی تصاویر بنانا اور انہیں میڈیا میں شائع کرنا ہے-

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اس وقت بھارتی فلم انڈسٹری میں 2 سال کا ایک ایسا سٹاف موجود ہے جس کی تصاویر اس کے والدین سے بھی زیادہ مقبولیت حاصل کررہی ہیں اور اب تک ریکارڈ ٹائم میں اس کی تصاویر سب سے زیادہ بنائی گئی ہیں اور شائع کی جاچکی ہیں –

اور یہ ننھا منھا سٹار کون ہے یہ صرف چھوٹے سے بھی چھوٹا نواب تیمور علی خان ، جو سیف علی خان اور کرینہ کپور کا بیٹا ہے اور اس کی عمر ابھی صرف 2 سال ہےاور اس کی اتنی تصاویر بنائی جارہی ہیں کہ اس کے والد بھی بھارتی میڈیا کی اس عادت سے بہت مشکل میں دکھائی دیتے ہیں – اور اس بارے دونوں میاں بیوی نے کئی بار میڈیا سے درخواست بھی کی ہے کہ تیمور کی اتنی ویڈیوز اور تصاویر نہ لیں کیوں کہ اس عمل سے اس کے ذہن پر صحیح اثر نہیں پڑے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مرتبہ تو حد ہی ہو گئی تھی کہ سیف علی خان کو کہنا پڑا ” بس کرو کیا بچے کو اندھا کروگے”

یاد رہے کہ تیمور کی پیدائش 20 دسمبر 2016 کو ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے ہی تیمور جس جس ایونٹ کا حصہ بنا میڈیا نے وہاں اس کی تصاویر بنائیں۔ پورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ فلم اسٹارز کے بچوں کو اب اپنے والدین سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے، اور بھارت میں بڑھنے والا یہ رجحان ان بچوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے بعد فلم نگری کے سٹار اپنے بچوں کے حوالے سے پریشان دکھائی دئیے ہیں اور وہ میڈیا سے اپنے بچوں کی تصاویر نہ بنانے کی درخواست کرتے نظر آ رہے ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں