ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ کا گندم خریداری مہم میں کاشتکاروں کو تمام سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

فیصل آباد(ویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے ہدایت کی ہے کہ گندم خریداری مراکز پر باردانہ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرانے والے کاشتکاروں کے لئے ہرممکن آسانیاں پید اکی جائیں اور حکومت پنجاب کی طے شدہ پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کویقینی بنائیں۔انہوں نے یہ ہدایت گندم کے مختلف خریداری سنٹرز کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی کمشنر نے کاشتکاروں کی رجسٹریشن کے عمل کاجائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجودہ مختلف محکموں کے سٹاف سے کہا کہ وہ خدمت خلق کے جذبے کے تحت فرائض انجام دیں۔انہوں نے سنٹرز پر کسانوں کے لئے دستیاب ضروری سہولیات کاجائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترانتظامات فعال رہنے چاہیں۔انہوں نے درخواستیں جمع کرانے کے لئے آنے والے کسانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ حقیقی کاشتکار کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے درخواستوں کی شفاف انداز میں جانچ پڑتال کی تاکید کی اور کہا کہ باردانہ کی تقسیم کے عمل کو آسان بنانے کے لئے جامع اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے خبردارکیا کہ گندم کی خریداری مہم میں کسی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر زین العابدین نے بتایا کہ کاشتکاروں سے 17،اپریل تک درخواستیں وصول کی جائیں گی اور جانچ پڑتال کے بعد22اپریل سے باردانہ کی تقسیم کا عمل شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں