دنیا بھر میں رابطے معطل ، فیس بک ، انسٹا گرام اور واٹس ایپ جام ، وجہ کیا بن گئی؟؟

آج کل دنیا میں سماجی رابطوں کے لئے مختلف ویب سائٹس کا استعمال معمول کی بات ہیں لیکن آج سوشل میڈیا کی مقبول ویب سائٹس فیس بک ، انسٹاگرام اور وٹس ایپ کی سروسز پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں بند ہو گئی ہیں جس کے نتیجے میں اربوں صارفین کو رابطوں میں مشکلات کا سامنا ہے –

رپورٹس کے مطابق فیس بک،انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس تکنیکی مسائل کی وجہ سے دنیا بھر میں متاثر ہوگئی ہیں، ابتدائی طور پر سروس متاثر ہونے پر صارفین جیسے ہی فیس بک پر کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر کرنے کی کوشش کرتے تو سروس میں ایرر آتا اور صارف کو پیغام ملتا کہ آپ اس وقت تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کرسکتے، بعد ازاں فیس بک اور انسٹاگرام کی ویب سائٹس بند ہوگئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے اور موصول ہونے کا سلسلہ متاثر ہوا ہے۔

رابطوں میں اچانک تعطل پیدا ہونے پر صارفین فیس بک اور دیگر سروسز متاثر ہونے سے متعلق ٹوئٹر پر رپورٹ کررہے ہیں۔ اورساتھ ساتھ دنیا بھر میں سماجی روابط کی ویب سائٹس متاثر ہونے کے بعد ٹوئٹر پر فیس بک ڈاؤن، انسٹاگرام ڈاؤن اور واٹس ایپ ڈاؤن کے ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہے ہیں جس میں یہ کہا جا رہا ہے کہ رابطوں میں تعطل شام 5 بجے شروع ہوا اور بتدریج دنیا بھر میں پھیل گیا بلکہ کچھ مقامات پر تو ‘ٹوٹل بلیک آﺅٹ’ جیسی صورتحال سامنے آئی تھی۔

صارفین کی جانب سے فیس بک ، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروسز کو جلد از جلد مکمل بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں