فرٹیلیٹی ڈاکٹر نے ایسا کام کر دیا کہ خود ہی 49 بچوں کا باپ بن گیا؟؟؟

سائنسی ترقی آج اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے لیکن اس کے باوجود سائنسی طور طریقے کے بعد اگر کسی بھی معاملہ کو چھپایا جانا بہت مشکل ہے جس کی ایک مثال ہالینڈ میں سامنے آئی ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیدرلینڈز کے ایک مرحوم ڈاکٹر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ 49 بچوں کا والد ہے لیکن اس کے یہ بچے مختلف خواتین میں سے پیدا ہوئے لیکن ایسا کیسے ہوا تو اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرحوم ڈاکٹر بے اولاد متعدد خواتین کے رحم مادر میں انجیکشن کے ذریعے اپنا ہی نطفہ داخل کرتا رہا۔

رپورٹس میں یہ بھی بات سامنے آئی ہے کہ ڈاکٹر جو 2 برس انتقال کر چکے ہیں اور وہ فرٹیلیٹی کے ماہر ڈاکٹر تھے ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ وہ بطور ڈونر اپنا ہی نطفہ بے اولاد خواتین کو عطیہ کرتے رہیں ہیں جس کے بعد ان کے مختلف خواتین سے 49 بچے پیدا ہوئے ہیں – فرٹیلٹی ڈاکٹر جان قربت سائنسی طریقے سے بے اولاد خواتین کے رحم مادر میں بذریعہ انجیکشن اپنا ہی نطفہ منتقل کرتا تھا جبکہ خواتین نطفہ کے ڈونر کے بارے میں بے خبر رہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہالینڈ کی عدالت میں پیش کیے جانے والی ڈی این اے ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ متعدد خواتین کی کوکھ سے پیدا ہونے والے تقریباً 49 بچے ڈاکٹر جان قربت کے ہیں۔ کیونکہ یہ معاملہ اس وقت توجہ کا مرکز بنا جب ڈونر بچوں اور ان کے والدین نے درجنوں بچوں کی شکلیں اور خصلتیں یکساں محسوس کی گئی تھی جس کے بعد 2017 میں ڈاکٹر جان قربت کے خلاف پہلی مرتبہ عدالتی کارروائی شروع ہوئی۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے بھی محسوس کیا کہ اس مقدمے میں ایک بچے کے مکمل خدوخال ڈاکٹر سے مکمل طور پرمشابہہ تھے تاہم اس مقدمے کی سماعت کے دوران 89 سال کی عمر میں ڈاکٹر انتقال کر گیا تھا تاہم ان کے گھر میں موجود دانتوں کے برش سے ڈاکٹر کا ڈی این اے حاصل کیا گیا جس کی ٹیسٹ رپورٹ سامنے آنے کے بعد ججز نے کیس کا فیصلہ سنایا ہے –

رپورٹس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بیشتر بچے عمر کی 30 ویں دہائی میں داخل ہو چکے ہیں جنہیں اب معلوم ہوا کہ وہ دراصل ڈاکٹر جان قربت کے بیٹے یا بیٹی ہیں۔ کیس کے دوران ایک لڑکے نے کہا کہ 11 برس کی تلاش کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ میں ڈاکٹر جان قربت کا بیٹا ہوں، اس موقع پر مقامی میڈیا کو بتایا گیا کہ ڈاکٹر جان قربت خود کو فرٹیٹلی (بانچھ پن) کی فیلڈ کا ماہر‘ کہتے تھے جس کی وجہ سے وہ بے اولاد خواتین کو اپنے نطفہ کے ذریعے اولاد کی خوشیاں دیتے رہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں