کترینہ کیف سلمان سے محبت کرتی ہیں نہ رنبیر کپور سے ، پھر وہ کس سے؟؟

فلم نگری کسی بھی ملک کی ہے لیکن وہاں کے سٹار کچھ نہ کچھ منفرد کرنے کے لئے کوشاں رہتے ہیں لیکن بھارتی فلم انڈسٹری میں چند ایسے اداکار اور اداکارائیں ہیں جن کی محبت یا شادی فینز کے لئے ہاٹ ایشوز ہوتے ہیں –

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف کے تعلقات سلمان خان سے شروع ہو کر رنبیر کپور تک جاتے ہیں لیکن یہ تعلقات ہمیشہ وقتی ثابت ہوئے ہیں اور کترینہ نے انہیں ہمیشہ اپنا دوست ہی قرار دیا ہے لیکن اب ایک پروگرام میں اپنی محبت کے بارے میں کھل کر بات کی ہے جس سے سب کو حیران کر دیا ہے –

کیٹ نے اداکارہ نیہا دھوپیہ کے چیٹ ’ نوفلٹر نہیا ‘ میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ محبت اور شادی کے حوالے سے کیا سوچ رکھتی ہیں ۔ اپنے تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کترینہ کیف نے شرارتی انداز میں کہا کہ ہاں انہیں محبت ہے اور ان کے کسی سے تعلقات بھی ہیں ، تاہم وہ کوئی مرد یا خاتون نہیں ہے بلکہ ان کے کپڑے ہیں ۔

اس حوالے سے خوبرو اور کامیاب فلم سٹار نے وضاحت کی کہ وہ اپنے لباس اور ڈریسنگ کے حوالے سے زیادہ فکرمند رہتی ہیں ، اس وجہ سے وہ ہمیشہ کپڑوں سے متعلق سوچتی رہتی ہیں کہ کس طرح کے کپڑے پہننے ہیں ، شام کی پارٹی میں کونسا ڈریس پہنوں گی اور کونسی فلم میں اس کے کپڑوں کی نوعیت کیا ہو گی اس بارے زیادہ فکرمند رہتی ہوں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں