ایک نہیں ، دو نہیں ، تین نہیں ، پولیس اہلکار نے کتنی شادی کر رکھی ہیں ، وجہ کیا ہے؟؟؟

ویسے تو اسلام میں چار شادیاں جائز ہیں لیکن وہ ایک دائرہ کار میں رہ کر ، لیکن اگر کوئی شخص ایک نہیں دو نہیں ، تین نہیں بلکہ چھ شادیاں کر لے اور وہ بھی صرف مال بٹورنے کے لئے تو پھر اس پر تو مقدمہ بنتا ہی ہے اور ہاں ملزم خود محکمہ پولیس کا اہلکار ہو تو پھر تو کیا کہنے –

ایسا ہی ایک واقعہ لاہور کے علاقہ مصری شاہ مین سامنے آیا ہے جب ایک پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے کہ لڑکوں کو جھانسہ دے کر مال بٹورنے کے لئے چھ شادیاں کی ہیں جبکہ یہ مقدمہ اس کی چھٹی بیوی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے تاہم یہ واضح کیا گیا ہے ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لئے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں تعینات اہلکار کا نام عمران یونس ہے جبکہ اس کی چھٹی بیوی آمنہ نے اس کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصل یونس رشتہ کروانے والوں کو پیسے دیکر اپنے رشتہ بھجوانے کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ بھی دیتا ہے، فیصل یونس سے میری شادی 13 مئی 2018 میں ہوئی، ملزم مجھ سے مکاری کے ساتھ میرے گھر والوں سے پیسے منگواتا رہا، اور اب تک 8 لاکھ مالیت کا سامان، جہیز اور رقم سمیت زیورات بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ایک روز ملزم کے اسٹور سے اس کی سابقہ 3 بیویوں کے اسٹام پیپرز ملے جس کے بعد میں نے اپنے طور پر تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ اس نے مجھ سے قبل بھی 5 شادیاں کررکھی ہیں، پہلی شادی لاہور باغباپورہ کی انم منیر سے کی جس سے اس کا ایک 7 سالہ بیٹا ہے، دوسری شادی گوجرانوالہ کی رہائشی عاطفہ ثروت سے کی جس سے ایک بیٹی پیدا ہوئی، تیسری شادی گجرات کی ثمرہ سے ہوئی اور یہ رشتہ فیصل کی والدہ نے اپنے بائی گائوں میں کروایا تھا۔ چوتھی شادی مصری شاہ لاہورکی جویریہ، پانچویں لاہور گھوڑے شاہ کی حافظہ مقدس کبیر جبکہ چھٹی شادی مجھ سے کی۔

اس حوالے سے ایس ایس پی تفتیش لاہور کا کہنا تھا کہ اب تک حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ملزم فیصل نے 5 شادیاں کر رکھیں ہیں لیکن مدعیہ آمنہ کے مطابق فیصل نے چھ شادیاں کی ہوئیں ہیں اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاہم ملزم فیصل 30 اپریل تک عبوری ضمانت پر ہے۔

پولیس حکام نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پولیس اہلکار عمران یونس کے خلاف تمام تفتیش میرٹ پر کی جائے گی اور خاتون کو مکمل انصاف ملے گا ، ابھی تفتیش جاری ہے جلد کسی نتیجہ پر پہنچ جائیں گے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں