پاک بحریہ نے نئے میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ،یہ میزائل کیا کرسکتا ہے؟ دشمن پریشان

پاکستان نے ایک مرتبہ پھر اپنا دفاع ناقابل تسخیر ہونے کا باضابطہ اعلان کیا ہے کیونکہ آج پاک بحریہ کی جانب سے سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر ہدف بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جسے دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے –

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاکسان نیوی نے شمالی بحیرہ عرب میں سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ کیا، پاک بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیا جس نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح کیا کہ میزائل کو مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے، یہ میزائل سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا یہ تجربہ پاکستان کی جدید اسلحہ سازی کی استعداد اور پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے کہ پاکستان کا دفاع مزید مضبوط اور مزید ناقابل تسخیر بنا دیا گیا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں