امریکی نوجوان نے ایپل پر ایک ارب ڈالر ہرجانے کا دعوی کر دیا ، وجہ کیا بنی ؟ حیرت انگیز خبر

ایپل کمپنی دنیا بھر میں معروف کمپنی خیال کی جاتی ہے اور وہ اپنی ساکھ بہتر بنانے اور بچانے کے لئے سالانہ فنڈز مختص کرتے ہیں لیکن اب یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ نیویارک کے رہائسی نوجوان جس کی عمر ابھی صرف 18 سال بتائی جاتی ہے نے ایپل کمپنی پر ایک ارب ڈالر ہرجانے کا دعوی دائر کردیا ہے –

امریکی خبر رساں ویب سائٹ سی نیٹ کی رپورٹ کے مطابق 18 سالہ نوجوان نے دعویٰ کیا کہ کمپنی کا چہرہ پہچاننے والا سافٹ ویئر ایپل کے متعدد اسٹورز میں اسے چور بتاتا ہے جس سے سس کی ساکھ متاثر ہورہی ہے – 18 سالہ نوجوان اوسمانے باہ کی جانب سے دائر کئے گئے قانونی دعوے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 29 نومبر کو نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے بوسٹن، نیو جرسی، ڈیلویر اور مین ہیٹن میں قائم ایپل کے اسٹوروں میں چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا –

دعوے میں بھی واضح کیا گیا ہے کہ اصل چور کو 1200 ڈالر کی ایپل کی ایسسریز (بالخصوص ایپل پیسلز) چوری کرتے ہوئے بوسٹن کے اسٹور سے گزشتہ سال مئی کے مہینے میں پکڑا گیا تھا اور اس مبینہ چور نے اس کی آئی ڈی استعمال کی جس میں اس کا نام، پتہ اور دیگر نجی تفصیلات موجود تھیں تاہم ان کی تصویر نہیں تھی۔ اسی طرح متاثرہ نوجوان نے یہ نشاندہی بھی کی کہ وہ چوری کے دن شہر میں موجود ہی نہیں تھے اور مین ہیٹن میں سینیئر پروم میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق ایپل نے مبینہ طور پر اپنے اسٹورز میں چہرہ پہنچاننے والا سسٹم نصب کر رکھا ہے جو اوسمانے باہ کو اصل چور بتاتا ہے جس کی وجہ سے ان پر چوریوں کا الزام عائد ہوا۔ تہم اس حوالے سے نیو یارک پولیس کے تفتیش کار جنہوں نے مین ہیٹن کے اسٹور کی فوٹیج دیکھی ہے کا کہنا تھا کہ ملزم اوسمانے باہ جیسا بالکل نہیں دکھتا – اور شکایت کنندہ نوجوان بے قصور ہے –

متاثرہ نوجوان کے دائر کئے گئے قانونی دعوے میں کہا گیا کہ یپل کے اسٹور میں استعمال ہونے والے چہرہ پہچاننے والے سافٹ ویئر سے صارفین میں خدشات پیدا ہورہے ہیں کیونکہ زیادہ تر صارفین کو یہ معلوم ہی نہیں کہ ان کے چہرے کا خفیہ طور پر معائنہ کیا جارہا ہے-

امریکی کمپنی ایپل کی جانب سے معاملے پر تاحال کوئی رائے سامنے نہیں آئی ہے جبکہ متاثرہ نوجوان نے اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا آغاز کر دیا ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں