انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2019 پارٹ سیکنڈ و کمپوزٹ کے لئے رول نمبر سپلس جاری

فیصل آباد (ویب ڈیسک) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے ترجمان ڈاکٹر عبدالرحیم بابر ڈوگر کے مطابق امتحانات انٹرمیڈیٹ سالانہ 2019 پارٹ سیکنڈ و کمپوزٹ مورخہ 6 مئی 2019 سے شروع ہو رہے ہیں اور اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں.


بورڈ ترجمان کے مطابق ریگولر طلبا و طالبات اپنی رول نمبر سلپس اپنے ادارہ جات سے حاصل کر سکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ طلبا و طالبات کی رول نمبر سپلس ان کے داخلہ فارموں پر دئیے گئے پتہ جات پر بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک ارسال کر دی گئیں ہیں –

انہوں نے واضح کیا کہ ایسے امیدواران جن کو 29 اپریل 2019 تک رول نمبرسلپس نہ ملے تو وہ بورڈ دفتر واقع جھنگ روڈ فیصل آباد میں انٹربرانچ سے بالمشافہ رابطہ کر سکتے ہیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں