ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس سراپا احتجاج ، شدید نعرے بازی

فیصل آباد کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس ہیلتھ کیئر کمیشن کے قوانین ، بلیک میلنگ ، ناجائز جرمانوں کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے –

فیصل آباد کی ڈاکٹرز تنظیموں جس میں پی ایم اے ، ینگ ڈاکٹرز سمیت پیرامیڈکس تنظیموں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مطاہرہ کیا ، جس کی قیادت پی ایم اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد عرفان ، ڈاکٹر محمد طفیل ودیگر نے کی جبکہ اس موقع پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس نے کثیر تعداد میں شرکت کی –

احتجاجی مظاہرہ کے دوران شرکا نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے کالے قوانین ، بلیک میلنگ اور ناجائز جرمانوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ایکٹ کو ناقابل قبول قرار دیا اور یہ بھی واضح کیا کہ کسی کو بھی ہسپتالوں کی نج کاری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اسی طرح انہوں نے سینیئر رجسٹرار کو اسسٹنٹ پروفیسر قرار نہ دینے کے خلاف احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ سینیئر رجسٹرار کو اسسٹنٹ پروفیسرڈکلیئر کیا جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں