جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں ضلع بھر کا اولین گیسٹرو و انٹرالوجی وارڈ کا افتتاح

فیصل آباد (ویب ڈیسک)جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں ضلع بھر کا اولین گیسٹروانٹرالوجی وارڈ کا افتتاح کر دیا گیا ہے جہاں پر انڈوسکوپی سمیت دیگر جدید سہولتیں میسر ہوں گی،الائیڈ سول سمیت ڈویژن بھر کے ہسپتالوں سے مریض جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں ریفر کئے جائیں گے ۔

گیسٹروانٹرالوجی وارڈ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پنجاب میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر چوہدری،رہنما تحریک ا نصاف آزاد کاسترونے وارڈ کا افتتاح کیا اس موقع پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر عامرنوید،ڈاکٹر مغیض اطہر، ڈاکٹرنذیر احمد،جنرل سرجن ڈاکٹر غلام مرتضی،ڈاکٹر احسان امتیاز،آئی سرجن ڈاکٹر عارف،ڈاکٹر شازیہ،ڈاکٹر فاطمہ فیاض ودیگر موجود تھے –

وائس چانسلر نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیسٹروانٹرالوجی وارڈ میںپینکریاز، معدہ،جگر اور آنت کے تمام امراض کا علاج کیا جائے گااور اس میں انڈوسکوپی سمیت تمام سہولیات میسر ہیںیہ ضلع فیصل آباد میںگیسٹروانٹرالوجی کاپہلا وارڈہے اس میں الائیڈ ،سول اور ضلع بھر کے تمام ہسپتالوں سے گیسٹروانٹرالوجی کے مریضوں کو بھیجا جائے گا۔

اس مو قع پر رہنما تحریک انصاف آزاد کاسترو کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق مریضوں کو علاج کی سہولتیں انکے قریبی ہسپتال میں دستیاب کرنا ہے اور علاج معالجہ کی جدید ٹیکنالوجی سے مریضوں کا علاج ہو سکے ہسپتالوں میں تمام ادویات مفت دی جا رہی ہیں تاکہ پاکستان کا ہر شہری تندرست و توانا ہو اور ملک کی تعمیر ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں