پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے مطالبہ کردیا ، لیکن کیوں؟؟؟

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر راہنما خورشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایران میں جا کر تسلیم کرکے آتے ہو، آپ کے خلاف تو آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، عمران خان نے سیارے سے بیٹھ کر دیکھا تھا، اس لیے سرحد ملی ہوئی دکھائی دی، عمران خان کنٹینر پر چڑھے ہوئے ہیں اور وہ کنٹینر پر ہی رہیں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسد عمر کو بڑی مجبوری میں آنا پڑا، تقریرجیسے ہی ختم کی چلے گئے،سابق وزیرخزانہ جلدی میں آئے اوربیان دے کر تیزی سے چلے گئے، انہیں یہاں بیٹھنا چاہیے تھا- ایک طرف آئی ایم ایف سے مذاکرات چل رہے ہیں اور دوسری طرف وزیرخزانہ کو ہٹا دیا گیا، وزیراعظم نے انہیں نااہل اور ناکام وزیرخزانہ قرار دے کر نکال دیا۔

پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے قرار دیا ہے کہ اسد عمر کی ناکامیوں کی وجہ سے ان کی ناکامی ہوئی، ہمیں تو دہشت گردی اور سیلاب ملے، اس حکومت کو تو کوئی مسائل ملے ہی نہیں، ہم نے 125 فیصد تنخواہ اور 100 فیصد پینشن بڑھائی۔ آپ نے 8 ماہ میں کیا کارنامہ کیا ہے؟ ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ہے، لوگ مر گئے ہیں، ہمارے دور میں دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں آسمان پر تھیں لیکن عوام پر بوجھ نہیں ڈالا، ہم نے لیوی 2 روپے کم کی لیکن آپ نے 18 روپے لگا دی۔ اب حکومت نے ایک کروڑ گھر اور 50 لاکھ دینے کا وعدہ کیا، ہم نے 2 لاکھ 10 ہزار نکالے گئے بیروزگار لوگوں واپس بحال کیا، مزدوروں کے تحفظ کیلئے نئے قوانین بنائے، آپ انہیں فارغ کر رہے ہیں،

سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کے لیے تحریک انصاف کو پیپلزپارٹی کے پاس ہی آنا پڑا، حکومت والے کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی کارکردگی بری تھی لیکن وزیرخزانہ ہمارا ہی چاہیے،اسپیکر ہی بتادیں پچھلے ماہ بجلی کا بل کتنا تھا اور آج کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپیکر بار بار اسپیکر کو اشارے کرتے دیکھ رہاہوں تو مجھے شک پڑ رہا ہے، یہ کہاں ہمارا مقابلہ کرسکیں گے ، اپوزیشن چاہے تو آج حکومت گرا سکتی ہے لیکن ہم کسی کو گرانا نہیں چاہتے کیونکہ حکومت تو خود اپنی کرتوتوں کی وجہ سے جائے گی اور جلد جائے گی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں