شمس آباد اور ملحقہ علاقوں میں ڈی سلٹنگ مہم ایک ہفتہ جاری رکھنے کا حکم ، ڈی ایم ڈی سروسز

فیصل آباد(ویب ڈیسک) واسا نے شمس آباد اور ملحقہ علاقوں کو فوری ریلیف پہنچانے کے لیئے واسا آپریشن ڈائریکٹوریٹ نے ہنگامی پلان تیار کر لیا،ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سروسز جبار انور چوھدری نے اپنی زیر صدارت آپریشن ڈائریکٹوریٹ کے اجلاس میں شمس آباد ،علی افغان پارک،امداد ٹاؤن ،حمید پارک،اظہر ٹاؤن،سفیان ٹاؤن اور منیر پارک کے ایریاز میں شہریوں کو سیوریج کے سنگین مسائل سے نکالنے کے لیئے پورے علاقہ میں ڈسلٹنگ کمپین ایک ہفتہ جاری رکھنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ علاقہ کی تمام برانچ لائنوں اور مین لائنوں سمیت علاقہ میں موجود مین ھولز کی صفائی کا کام بھر پور انداز میں رات کے وقت کیا جائے اور اس مقصد کے لیئے علاقہ میں فوری طور پر ایک بیس کیمپ قائم کیا جائے ،جہاں سٹاف علاقے کو سیوریج کے مسائل سے نجات کے لیئے ہمہ وقت موجود رہے جہاں آپریشن سٹاف ٹارچ،گیس ماسک،رسہ،سیڑھی،آکسیجن سیلنڈرز اور لانگ شوز سمیت ہر طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اس حوالے سے آپریشن سٹاف کی بھاری تعداد کی مدد سے رات گئے ڈسیلٹنگ مہم جاری رہے گی، ڈسلٹنگ مہم کے دو ران کسی حا د ثے سے بچنے کے لئے تما م حفا ظتی اقدا ما ت کو یقنی بنا یا جا ئے ،1122کو بھی اس مہم کے دوران کسی حادثہ سے بچنے کے لیئے آن بورڈ لیا جائے خاص طور پر رات کی ڈسلٹنگ کے دوران ڈائریکٹر سے لیکر سپروائزر تک تمام عملہ نگرانی کے لیئے موجود رہے۔

انہو ں نے کہا کہ تما م متعلقہ سب انجینئرز اور سپر وائزر ز کی ذ مہ دا ر ی ہو گی کہ وہ شیڈو ل کی پا بند ی کر یں اور ڈسلٹنگ کے عمل کو فو ل پر وف بنا ئیں ڈ سلٹنگ کے دو ران سینٹر ی ور کر ز کی جا ن کے لئے کسی بھی قسم کا ر سک فیکٹر نہیں ہوناچا ہئے۔ ڈسلٹنگ کا عمل شر وع کرنے سے پہلے مضر صحت ز ہر یلی گیسو ں کا خرا ج یقینی بنا نے کے لئے کم از کم آ د ھ گھنٹہ پہلے تما م حفا ظتی اقدا ما ت کو ملحو ظ ر کھتے ہو ئے مین ہو لز کے ڈھکن اٹھا ئے جا ئیں اور ڈھکن اٹھا ئے ر کھنے کے دوران اس با ت کا خا ص خیا ل ر کھا جا ئے کہ کسی راہ گیر کے گر نے کا احتما ل نہ ہو۔ زہر یلی گیسو ں کے اخرا ج کو یقینی بنا نے کے بعد ہی سینٹری ورکر کو مین ھول میں اتارا جا ئے اورمین ہو ل میں اتر نے سے پہلے حفاظتی ما سک پا بند ی سے استعما ل کر یں۔

ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سروسز جبار انور چوھدری نے ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی کو ھدائیت کی کہ منتخب نمائیندوں کے ہمراہ علاقے کا مکمل سروے کروائیں اور پرائیویٹ ڈویلپرز کی طرف سے غیر معیاری سیور لائینں ڈالنے اور بعض شہریوں کی طرف سے بھینسوں اور بکریوں کا گوبر اور فضلہ مین ھولز میں ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں ، انہوں نے کہا کہ اظہر ٹاؤن وغیرہ کو 18انچ لائن سے منسلک کرنے کے لیئے کنکشن کرنے کا عمل جلد مکمل کیا جائے،شہر بھر کے مین ھولز کی دوبارہ گنتی کی جائے اور لوکل مارکیٹ سے فائبر ری انفورسڈ پولیمر کوورز کی تیاری کے حوالے سے اسکوپ چیک کیا جائے، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سروسز نے مزید ھدائیت کی کہ لانگ ٹرم سلوشن کے لیئے ناکارہ سیور لائینوں کو بدلنے کے لیئے ADPاسکیمز کے تحت فنڈز کی ایلوکیشن کروائی جائے۔ٍاس مقصد کے لیئے علاقہ کے منتخب ممبران اسمبلی اور چیئرمینز کی مشاورت سے عملی اقدام اٹھائے جائیں۔

انہو ں نے آپر یشن آفیسران کو ہدا یت جا ر ی کی کہ ڈسلٹنگ کے کا م سے متعلق انہیں ڈیلی بیسزپر پرا گریس رپو ر ٹ پیش کی جا ئے۔ آ پر یشن سٹا ف علا قہ کے ممبر صو با ئی اسمبلی اور منتخب چیئر مینوں کو بھی ڈسلٹنگ کے عمل سے با خبر ر کھیں اور اس حو الے سے انکی مشا ورت کو فوقیت د یں اور انہیں سا ئیٹ وز ٹ بھی کر وایں۔واسا ترجمان نے اس حوالے سے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ واسا کے مین ھولز یا ڈرینز میں ہرگز نہ پھینکیں کیونکہ اس سے نہ صرف پانی کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ خود شہریوں کے لیئے سیوریج کے مسائل پیدا ہوتے ہیں،واسا کو کثیر سرمایہ خرچ کر کے ڈسلٹنگ کا عمل کروانا پڑتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں