امریکی اداکار سے مشابہت نے مانسہرہ کے رہائشی روزی خان کو کیا بنا دیا؟؟

یہ سننے میں آتا ہے کہ ہرشخص کی شکل میں دنیا میں ایک سے زائد افراد ہیں اوراللہ کی قدرت ہے لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ بندہ اپنا ہم شکل دیکھ لے لیکن ہمشکل کے حوالے سے دنیا بھر میں ہر فلم انڈسٹری میں فلمیں بھی بنائی جاتی ہیں ، اسی طرح بڑی فلم انڈسٹری جس میں ہالی وڈ ، بالی وڈ سمیت دیگر میں بھی ایک دوسرے کی مشابہت رکھنے والے افراد اداکاراور اداکارائوں کا معاملہ بھی اکثر زیر بحث رہتا ہے –

لیکن اب ایسا ہالی وڈ کا شہرہ آفاق اداکار پاکستان میں نظر آیا ہے جس نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے لیکن یہ کوئی اور نہیں گیم آف تھرونز کے ولن ٹیرن لینسٹر ہیں اور ان کا ہم شکل راولپنڈی میں ایک ہوٹل میں ویٹر ہیں لیکن اب ان کی شہرت کی دھوم مچ گئی ہے –

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری اس وقت انتہائی حیران بھی ہوئے جب انہوں نے راولپنڈی کے ایک ہوٹل پر شہرہ آفاق پولیٹیکل تھرلر ڈرامہ ’گیم آف تھرونز‘ کے ولن ٹیرن لینسٹر کو ویٹر کے روپ میں دیکھا تھا ، انٹرنیٹ پر شہرت حاصل کرنے کے بعد اب پہلی بار ٹیرن لینسٹر کے ہم شکل پاکستانی ویٹر بھی ماڈل کے روپ میں نظر آئے ہیں اور وہ ایک اشتہار میں کام کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ٹیرن لینسٹر کے ہم شکل روزی خان کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مانسرہ سے ہے اور وہ راولپنڈی کے ایک ہوٹل میں ویٹر ہیں۔ روزی خان کی شکل ٹیرن لینسٹر کا کردار ادا کرنے والے اداکار پیٹر ڈنکلیج سے ملتی جلتی ہے ، انہیں ہوٹل پر کام کرتے دیکھ کر کئی لوگ حیران رہ گئے تھے، کیوں کہ ان کی شکل گیم آف تھرونز کی ولن ٹیرن لینسٹر سے ملتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ روزی خان کا قد بھی اتنا ہی ہے جتنا گیم آف تھرونز کے بونے ولن ٹیرن لینسٹر کا ہے جو ڈرامے میں ہیرو کے خلاف سازشیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویٹر کا کام کرنے والے 25 سالہ روزی خان کا قد بھی 4 فٹ سے کم ہے اور ان کی شکل امریکی اداکار سے ملتی ہے، جس وجہ سے انہیں دنیا بھر میں شہرت ملی اور اب وہ ایک آن لائن فوڈ سروس فراہم کرنے والے ادارے کے اشتہار میں کام کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور اب ایک سٹار بن چکے ہیں اور یہ سب ان کی شکل ہالی وڈ کے اداکار سے مشابہہ ہونے کی وجہ سے ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں